چترال(بشیر حسین آزاد)چترال میں جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلی اور جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا جلسہ میں اہلسنت و الجماعت چترال کی ریلی نے بھی شرکت کیں۔جلسہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کیں۔ جلسہ سے امیر جمعیت علماء اسلام چترال مولانا عبد الرحمن، سینئر نائب امیر قاری جمال عبد الناصر، امیر اہلسنت والجماعت چترال حافظ خوش ولی خان، جنرل سیکرٹری قاری عزیز الرحمان، ضلعی سالار جے یو آئی صلاح الدین طوفان اورسیکرٹری اطلاعات قاضی محمد نسیم نے خطاب کرتے ہوئے بھارت کی طرف سے آرٹیکل 370کے خاتمے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کشمیر ی مسلمانوں کے خلاف ہونے والے بربریت اور ظلم کے خلاف مسلم ممالک کو آواز اُٹھانے پر زور دیا۔اور کہا کہ کشمیرکے نہتے مسلمانوں پر بھارت کی طرف سے ظلم برداشت نہیں کی جائیگی اورضرورت پڑنے پر چترال کے غیور عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ جہاد کرنے کے لئے تیارہوگی۔ اُنہوں نے اس موقع پر جہاد کااعلان بھی کیا۔جلسے میں پاک فوج کے حق میں اوربھارت کے خلاف نعرہ بازی بھی کی گئی۔ آخیر میں سینئر نائب امیر اپر چترال مولانا فتح الباری نے دعاء سے جلسہ کا اختتام کیا۔ جے یوآئی چترال نے زبردست ریلی اور جلسہ میں شمولیت پر چترال قوم کا شکریہ کیا۔جلسہ میں پُرجوش نوجوانوں نے بھارتی وزیر اعظم مودی کا پتلہ بھی نظر آتش کیا
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





