چترال (نمائندہ چترال میل ) تحصیل میونسپل افیسر قادر ناصر نے کہا ہے کہ 14اگست کو یوم آزادی کے موقع پر چترال شہر کو سجانے کی ذمہ داری ٹی ایم اے چترال کو تفویض کی گئی ہے جسے شایان شان انداز میں انجام دینے کی تیاری جاری ہے۔ مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اس سال عیدالاضحی کی وجہ سے جشن آزادی خصوصی اہمیت اختیارکرگئی ہے جبکہ اداروں کی بندش اور تعطیلات کی وجہ سے ٹی ایم اے کو انتظامات کے سلسلے میں مشکلات کا سامنا ضرور ہوگا لیکن ہم قومی جذبے سے اس کے لئے تیاری کررہے ہیں جس میں عام شہریوں کی مدد بھی درکار ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ ٹی ایم اے کے واٹر ٹینکرز شہر کے مختلف علاقوں میں پانی پہنچانے کی ذمہ داریوں میں مصروف ہیں جن کی واٹر سپلائی گولین گول میں سیلاب سے متاثر ہوئے تھے۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





