چترال (نمائندہ چترال میل ) ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایل ایس اور این جی اوز اس وقت ملک میں وہ واحد ادارے ہیں جہاں نہ رشوت چلتی ہے اور نہ ہی سفارش کا زور ہے اور یہی وجہ ہے کہ بیرونی ڈونرز ان اداروں پر اعتماد کرتے ہیں اور ان کے ذریعے اپنے ڈونیشن خرچ کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ بدھ کے روز سوات کے مقام پر ایس آر ایس پی کے زیر اہتمام خیبر پختونخوا کے منتخب اضلاع چترال، چارسدہ، دیر، کوہاٹ، شانگلہ، نوشہرہ، بونیر کے ایل ایس اوز کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ایل ایس اوز پر زور دیاکہ وہ ذیادہ محنت سے کام کرکے اپنی فعالیت بڑہادیں اور عوام کے مسائل کو ان ہی کی مدد سے حل کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں۔ اس موقع پر ایس آرا یس پی کے بورڈ ممبر احسان اللہ خان نے ایس آر ایس پی کی کارکردگی اور اس پر عوام کی اعتماد پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ چترال سے کوہ یونین کونسل کے ایل ایس اور کے آئی ڈی پی کے علاوہ تورکھو، یارخون، گرم چشمہ اور لاسپور کے ایل ایس اوز کے نمائندوں نے شرکت کی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات