چترال (نمائندہ چترال میل) ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایل ایس اور این جی اوز اس وقت ملک میں وہ واحد ادارے ہیں جہاں نہ رشوت چلتی ہے اور نہ ہی سفارش کا زور ہے اور یہی وجہ ہے کہ بیرونی ڈونرز ان اداروں پر اعتماد کرتے ہیں اور ان کے ذریعے اپنے ڈونیشن خرچ کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ بدھ کے روز سوات کے مقام پر ایس آر ایس پی کے زیر اہتمام خیبر پختونخوا کے منتخب اضلاع چترال، چارسدہ، دیر، کوہاٹ، شانگلہ، نوشہرہ، بونیر کے ایل ایس اوز کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ایل ایس اوز پر زور دیاکہ وہ ذیادہ محنت سے کام کرکے اپنی فعالیت بڑہادیں اور عوام کے مسائل کو ان ہی کی مدد سے حل کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں۔ اس موقع پر ایس آرا یس پی کے بورڈ ممبر احسان اللہ خان نے ایس آر ایس پی کی کارکردگی اور اس پر عوام کی اعتماد پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ چترال سے کوہ یونین کونسل کے ایل ایس اور کے آئی ڈی پی کے علاوہ تورکھو، یارخون، گرم چشمہ اور لاسپور کے ایل ایس اوز کے نمائندوں نے شرکت کی۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





