دوبئی (چترال میل رپورٹ)معروف ماہر تعلیم مولا نگاہ کی وفات پر نہ صرف پاکستان کے مختلف شہروں میں رہنے والے چترالیوں کی طرف سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے بلکہ سمندر پار چترالیوں کی طرف سے بھی نگاہ صاحب کی وفات پر گہرے رنج و غم کااظہار کیا گیا ہے“ دبئی میں مقیم معروف سماجی ورکر اور صدر اویر سیز چترالیز حاجی محمد ظفر نے مولانیگاہ کی موت کو چترال کے ادب، تعلم اور چترال کی ثقافت کے لئے بڑا نقصان قرار دیا اور انکی تعلیمی خدمات کو خراج تحسین پیش کا انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ہے اور پسماندگان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے“ اس موقعے پر نظاور ولی شاہ نے مولا نگاہ صاحب کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ استاز محترم کی وفات سے ہمیں ناقابل برداشت صدمہ ہوا ہے استاز محترم کی علمی ادبی اور ثقافتی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک استاز محترم کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ہم سب کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔شارجہ سے ظفرا لدین لال آف موڑکہو نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ وہ مولا نگاہ صاحب کی وفات سے چترال کو خاص کر کھو ثقافت کو نا قابل تلافی نقصان پہنوچی ہے انہوں نے غمزدہ خاندان سے دلی دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا۔اس کے علاوہ UAE میں مقیم کئی اور لوگوں نے بھی نگاہ صاحب کے خاندان سے تعزیت کااظہار کئے ہیں جن میں فتح الرحمن،شیر اسرار خان، ظفر سیر ونگ،محمد صابر خان،غفار علی، حسین نادر جان، قاسم علی پوہت،دیدار علی دلبر شامل ہیں۔
تازہ ترین
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات