چترال(بشیر حسین آزاد)اسسٹنٹ کمشنر چترال ساجدنوازنے سیاہ ارکاری میں سیلاب کے متاثریں میں ابتدائی ریلیف کے سامان تقسیم کئے جوکہ خیمے،کمبل،رضائی،تولائی،ترپال وغیرہ،فوڈپیکچ جس میں گھی،آٹا،دالیں،چاول،چینی اوردیگرضرورت اشیاء پر مشتمل تھے۔ گزشتہ روز وادی میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں سیلاب آنے پر کئی گھرانے متاثر ہوگئے تھے اور سینکڑوں افراد آسمان تلے رہ گئے تھے۔ انہوں نے متاثرہ مقام پرموجود ضلعی انتظامیہ کے اسٹاف کو نقصانات کے ازالہ کے لئے تفصیلی رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔ ایکسین ایری گیشن چترال کوسختی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ سیاہ ارکاری نالے سے ملبہ ہٹانے کے لئے مشینری ہنگامی بنیادوں پرلگایاجائے اورنالے کی دنوں اطراف مستقبل بنیادپرحفاظتی بندتعمیرکرنے کی اسکیم بناکراے ڈی پی میں شامل کریں تاکہ یہاں کے لوگ مستقل طورپرممکنہ سیلاب کے خطرات سے محفوظ رہیں۔انہوں نے ایک کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گلیشیر پگھلنے سے پانی کی بہاومیں اضافہ ہوتے ہیں اور تودے گرنے سے صورتحال مزید گھمبیر ہوجاتی ہے جس سے رہائشی مکانات اورزرعی زمینات کوشدیدنقصان ہوجاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ محکمہ موسمیات کی ایک تحقیق کے مطابق شمالی علاقہ جات کے گلیشیر پگھلنے کی شرح میں اضافہ ہوچکاہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ چترال میں قدرتی آفات سے پہنچنے والی انفراسٹرکچر کی بحالی کے ساتھ ساتھ مستقبل میں قدرتی آفات سے نمٹنے اور مقامی لوگوں میں آگہی پیدا کرنے کے ذریعے نقصانات کو کم سے کم کرنے کی ضرورت ہے حکومت کے ساتھ قریبی روابط استوار کرکے اس کام کو انجام دیا جائیگا۔مستقبل میں بھیانک قسم کی خطرات سے بچاؤ کے لئے ابھی سے کمیونٹی کو موبلائزاورتیار کرنے کی ضرورت ہے۔اس موقع ہکاپروگرام منیجرامیرمحمد،ایکسین ایری گیشن،تحصیلداراوردیگراسٹاف موجودتھے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات