صوبائی حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں صوبہ بھرمیں اجینو موٹو نمک(چینی نمک/چائنہ سالٹ) پر پابندی لگادی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

(چترال میل رپورٹ)صوبائی حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں صوبہ بھرمیں اجینو موٹو نمک(چینی نمک/چائنہ سالٹ) پر پابندی لگادی ہے۔ اس سلسلے میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے تمام اضلاع کے انتظامی سیکرٹریوں کو مراسلہ بھیجا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر فوری عمل پیرا ہونے کیلئے اجینو موٹو نمک کی تیاری,درآمد,ترسیل,اور خرید و فروخت پر فوری طور پابندی عائد کریں.چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے انتظامی سربراہان کو تین دن خصوصی مہم چلانے کی بھی ہدایت کی ہے.مراسلے کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا, سیکرٹری صحت, سیکرٹری محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا,سیکرٹری خوراک, تمام ڈویژنل کمشنروں اور ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر بازاروں اور دکانوں میں اجینوموٹو نمک کی دستیابی اور خرید و فروخت چیک کریں اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے. چیف سیکرٹری نے تمام ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ اس ضمن میں روزانہ کی بنیاد پر ان کے دفتر کو کارکردگی رپورٹ ارسال کی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔