چترال (نما یندہ چترال میل) بمباغ موڑکھو کے سماجی کارکن عبداللہ جان نے ضلع ناظم اور ڈی۔ سی چترال سے پرزورمطالبہ کیا ہے کہ سی ڈی ایل ڈی پراجیکٹ کے تحت بمباغ میں ابپاشی کے لئے پانی کی فراہمی کے لئے منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں تاکہ بمباغ کے ڈیڑھ سو کے لگ بھگ گھرانوں کے لئے موت وحیات کا درجہ رکھنے والا کہ منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچ سکے کیونکہ 42لاکھ روپے کی رقم سے سائفن سسٹم ہی مکمل ہوسکتا ہے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ 2015ء میں بمباغ کا ایریگیشن چینل دریا برد ہونے کے بعد علاقے کی زرخیز زمینیں بنجر ہوگئی ہیں جس کے لئے سی ڈی ایل ڈی نے 42لاکھ روپے منظور کی تھی اور اب سی ڈی ایل ڈی کے انجینئر نے پلم کنکریٹ کے ذریعے نہر کی بحالی پر کام شروع کرادیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی سرگرمیاں نہ ہونے کی وجہ سے بمباغ کے عوام کی معاشی حالت تباہ ہوکر رہ گئی ہے اور وہ اپنی مدد آپ کے تحت پہلے ہی دو کلومیٹر چینل تعمیر کرچکے ہیں اور اب مزید کام کی سکت نہیں رکھتے اور مطلوبہ فنڈ کے ختم ہونے اور منصوبے کا ادھورا رہ جانے کی صورت میں کمیونٹی کوئی مدد نہیں کرسکیں گے۔ عبداللہ جان نے اس بات پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ 2015ء سے ایس آر ایس پی، اے کے آر ایس پی، ایریگیشن اور ٹی ایم اے سمیت دوسرے اداروں کے انجینئروں نے صرف سائفن سسٹم کو کم خرچ پر قابل عمل قرار دیا تھا لیکن اب اس کے بجائے پلم کنکریٹ اسکیم شروع کرنا ناقابل فہم بات ہے اور بمباغ کے متاثرہ عوام یہ سوال کرنے میں حق بجانب ہیں کہ اگر یہ قابل عمل تھا تو ان کے دوسالوں کو کیوں ضائع کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ اگر یہ منصوبہ ادھورا رہ جائے تو بمباغ کے عوام اس سال بھی فصل کاشت کرنے کے قابل نہیں ہوں گے اور علاقے میں فاقہ اور غربت کا دور دورہ ہوگا اور سی ڈی ایل ڈی کا یہ منصوبہ ناکامی سے دوچار ہوگا۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





