چترال (نما یندہ چترال میل)گزشتہ روز چترال ٹاون جغور کے مقام پر ہلال احمر پاکستان کے نئے تعمیر شدہ بلڈنگ کا افتتاح بدست (ریٹائرڈ)لفٹینٹ جنرل محمد حمید خان صوبا ئی چیرمین ہلال احمر کیا گیا۔اس پر وقار تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جناب شبیر احمد ڈسٹرکٹ خطیب نے تلاوت کی اس کے بعد محمد عارف پروجیکٹ ڈائریکٹر نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ ہلال احمر چترال کے کی طرف سے چترال میں اب تک کئے کاموں کا جائزہ پیش کیا جس میں چترا ل کے اند زلزلے اور سیلاب سے متاثریں کی امدا د، کیلاش ویلی میں مختلف تعمیرتی پروجیکٹس اورچترال کے اندر راضہ کاروں کی تربیت شامل تھی۔ضلعی انتظامیہ کی طرف سے عبدالاکرم اسسٹنٹ کمیشنر چترال نے انتظامیہ اور چترالی عوام کی طرف سے ہلال احمر (ریٹائرڈ)لفٹینٹ جنرل محمد حمید خان صوبا ئی چیرمین احمر پاکستان، ڈیویڈکینلے ہیڈآفس جرمن ریڈکراس حمیر ہ خٹک ڈپٹی سکریڑی ایڈمینسٹرشن ہلا احمر پاکستان اور دوسرے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور اپنے پرخطاب میں ہلال احمر کے کاموں اور چترال کے لئے خدمات کو سررہااورعوام کی طرف سے (ریٹائرڈ)لفٹینٹ جنرل محمد حمید خان صوبا ئی چیرمین ہلال احمر پاکستان، ڈیویڈکینلے ہیڈ جرمن ریڈکراس سے مطالبہ کیا کہ چترال کے لیے ایک مکمل ایمبولنس سروس اور ایک جدید لیبارٹری کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ یہاں کے عوام کے لئے صحت کی سہولیات میں ایک بہتریں اضافہ ہو سکے۔ (ریٹائرڈ)لفٹینٹ جنرل محمد حمید خان صوبا ئی چیرمین احمر پاکستان نے اس موقعے پرکہا کہ ہم ہلال احمرکی طرف سے چترال کے لیے ایک مکمل ایمبولنس سروس اور ایک جدید لیبارٹری کے تجویز پر غور کرینگے۔اس کے بعد (ریٹائرڈ)لفٹینٹ جنرل محمد حمید خان، ڈیویڈکینلے ہیڈ جرمن ریڈکراس اور عبدالاکرم اسسٹنٹ کمیشنر چترال نے نئے تعمیر شدہ بلڈنگ کے صحن میں پودے بھی لگائے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات