چترال(نمایندہ چترال میل) گندھارا ہند کو بورڈ پشاور نے 8 اکتوبر 2017کو چترال میں ایک روزہ ورکشاپ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں گندھارا ہند کو بورڈ پشاور آفس میں جی ایچ بی کے عہدہ داروں نائب صدر ڈاکٹر صلاح الدین اور جنرل سیکرٹری ضیاء الدین کی ورکشاپ کے کو آرڈنیٹر محکم الدین کے ساتھ میٹنگ ہوئی۔ جس میں ورکشاپ کے مقاصد و فوائد اور ا س کے انعقاد کے حوالے سے تفصیل سے گفتگو ہوئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔ کہ سی پیک،چترال کے قدرتی وسائل اور درپیش مسائل ورکشاپ کے موضوعات ہوں گے۔ اور ورکشاپ کے شرکاء موضوع کے حوالے سے اپنی آرا اور تجاویز پیش کریں گے۔ جو کہ چترال کیلئے ایک اہم دستاویز ہوگی۔ ورکشاپ میں یونیورسٹی کے اسا تذہ وطلبہ،سرکاری اور غیر سرکاری اداروں سے وابستہ افراد، سیاسی قائدین، کمیونٹی میں کام کرنے والی تنظیمات کے نمایندگان اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی ایسوسی ایشنز کے ذمہ دار حصہ لیں گے۔ جنہیں اس ورکشاپ میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی جائے گی۔ یاد رہے کہ گندھارا ہندکو بورڈ نے گذشتہ سال چترال میں زبان و ادب کے حوالے سے ایک عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد کیا تھا۔ جس سے چترال کی ادبی انجمنوں کو اس ادارے کے ساتھ رابطہ کاری میں مدد ملی ہے۔ اور یادداشت پر دستخط کے نتیجے میں کتاب اور رسالے اس ادارے کے مالی تعاون سے چھپ چکے ہیں۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات