چترال(رپورٹ شہریار بیگ) علاقہ اویر کے عمائیدین ناظم ویلچ کونسل پختوری سید محمد خان، جنرل کونسلرمولانا صاحب الدین اور صدر تنظیم نوجوانان اویر عثمان الدین نے چترال پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی شہزاد ہ افتخار الدین کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے کہ اُن کے دور میں چترال کے لئے جتنی ترقیاتی فنڈ فراہم کئے گئے ہیں تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔اُنہوں نے کہا کہ سڑکوں کے حوالے سے اویر کا علاقہ چونکہ انتہائی دشور گزار ہے اویر کے تمام مرکزی دفاتر شونگوش میں ہیں اس لئے کان گول روڈ بروم تا تریچ کی تعمیر ضروری ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ایم این اے شہزادہ افتخار الدین نے اویر کے دورے کے موقع پر اویر روڈ کو نیشنل ہائی وے NHA کے حوالے کرنے کا وعدہ کیا تھا جس سے علاقے کے عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اویر ٹو تریچ روڈ کی تعمیر کے سلسلے میں ممبر قومی اسمبلی شہزادہ افتخار الدین کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں

تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





