چترال(بشیر حسین آزاد)چترال گول کمیونٹی ڈولپمنٹ اینڈ کنزرویشن ایسوسی ایشن کے زیر اہمتام تین روز پولو فیسٹول اختتام پذیر ہواشاہ عظمت کلب زرگراندہ نے فائنل میچ جیت لیا۔ فائنل شاہ عظمت پولو کلب زرگراندہ اور مقصود علی شاہ پولو کلب بلچ کے مابین کھیلا گیا۔شاہ عظمت پولو کلب نے فائنل صفر کے مقابلے پانچ گولوں سے جیت لیا۔پولو میچ دیکھنے کے لیے پولو گراونڈ میں شائقین پولو کی بڑی تعدا د موجود تھی۔فائنل میچ کے مہمان خصوصی سیکرٹری معدنیات ظہیر السلام تھے۔ان کے ساتھ ڈپٹی کمشنر چترال شہاب حامد یوسفزئی،ڈسٹرکٹ ناظم مغفرت شاہ،ڈیوڈ کنلے ہیڈ آف افیس جرمن ریڈ کراس،حمیرہ خٹک سیکرٹری ایڈمینسٹریشن پاکستان ریڈ کراس خیبر پختونخواہ،اے سی چترال عبدالاکرام،ڈی ایف او چترال گول پراجیکٹ ارشاد احمداور دیگر مہمامان موجود تھے۔میچ انتہائی سنسنی خیز رہا،ارباب قلعی کو بہترین کھیل کھلنے پر من آف دی میچ اور سکندر کو مین آف ڈی ٹورنمنٹ قرار دیا گیا جبکہ بیسٹ ہارس کا انعام شاہ عظمت پولو کلب کے کھلاڑی عبدالرحمن کو دیا گیا۔ڈی ایف او ارشاداحمد،چیئرمین عالم زیب ایڈوکیٹ اور ناظم ٹاون ٹو ریاض احمد دیوان بیگی نے مہمانوں کو چترال تحائف پیش کیے۔مہمان خصوصی سیکرٹری ظہیر السلا م اور ڈپٹی کمشنر چترال شہاب حامد یوسفزئی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





