چترال (محکم الدین) ایون اینڈ ویلیز ڈویلپمنٹ پروگرام (AVDP) کے اے جی ایم کے بعد بورڈ آف ڈائریکٹرز کا پہلا اجلاس آفس میں منعقد ہوا۔ جس میں چیرمین رحمت الہی، وائس چیرمین ظہیرالدین اور بورڈ کے جملہ مردو خواتین ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں منیجر اے وی ڈی پی وزیر زداہ نے ایل ایس او جملہ امور پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور کہا۔ کہ گذشتہ سال ماہ دسمبر میں پراجیکٹ مکمل ہونے کے بعد اب تک کسی بھی قسم کے نئے منصوبے شروع نہیں کئے گئے ہیں۔ تاہم جاپان ایمبسی کی طرف سے سابقہ پراجیکٹس کے تسلسل میں لنک روڈ اور پُل کی تعمیر اور یو ایس ایڈکے سمال ایمبسڈر گرانٹ کے تحت کالاش لینگویج پراجیکٹ کے سیکنڈ فیزکے لئے پروپوزل منظوری کے آخری مراحل میں ہیں۔ جبکہ پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ کے تحت غربت میں کمی لانے کے حوالے سے پی پی آر پراجیکٹ کیلئے منصوبوں کی نشاندہی کی گئی ہیں۔ جن پر کام شروع کیا جائے گا۔ یہ ایسے منصوبے ہیں۔ جن کیلئے کمیونٹی اور مختلف تنظیمات نے قراردادوں کے ذریعے اے وی ڈی پی سے رابطہ کیا۔ اور اُنہیں تعمیر کرنے کیلئے بار بار مطالبہ کیا۔ اجلاس میں اس امر پر خوشی کا اظہار کیا گیا۔ کہ اے وی ڈی پی کی کو ششوں سے صوبائی حکومت نے کالاش سپیشل پیکیج کے طور پر 42سکیموں کیلئے تین کروڑ روپے ریلیز کئے ہیں۔ جو نشاندہی شدہ سکیموں پر خرچ کئے جائیں گے۔ اس سے یو سی کے کئی مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔ اجلاس میں بتایا گیا۔ کہ پی پی اے ایف کی طرف سے پانچ کروڑ روپے یوسی پر خرچ کئے جائیں گے۔ جس میں انفراسٹرکچر کے منصوبوں کے علاوہ صحت وصفائی، زچہ بچہ کی نگہداشت کے حوالے سے ٹریننگ، کمیونٹی ٹائلٹ کے منصوبے شامل ہیں۔ جبکہ ہنر مند بے روزگاروں کو اُن کے مطلوبہ آوزار اور سامان مہیا کئے جائیں گے۔ تاکہ وہ اپنے پاؤں خود کھڑے ہو سکیں۔ اجلاس میں اس امر کا اظہارر کیا گیا۔ کہ اے وی ڈی پی یونین کونسل ایون کی تعمیرو ترقی کا ادارہ ہے۔ اور یہ ادارہ بلا امتیاز یو سی کے تمام لوگوں کی خدمت میں جو کردار ادا کرتا رہا ہے۔ اُس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ادارے کیلئے تباہ کُن ہو گی۔ اور تمام ممبران ادارے کی ساکھ کو برقرار رکھنے اور کمزوریوں کو دور کرنے میں کردار ادا کریں۔
تازہ ترین
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات
- ہومنوجوان عالم دین قاضی ولی الرحمان انصاری کا اعزاز
- ہومریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ کا دورہ لوئر چترال