چترال (نمائندہ چترال میل)ای پی آئی کے ڈسٹرکٹ کواڈینٹرڈاکٹرفیاض رومی نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ کل 22فروری 2018سے ملاکنڈڈویژن کے تمام اضلاع میں انسدادپولیومہم شروع ہوگئی۔چارروزپولیومہم کے دوران چترال میں پانچ سے کم عمرکے 69000سے زائدبچوں کوپولیوسے بچاؤکے قطرے پلائے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ پولیو کے ٹیموں کی سیکورٹی کیلئے پولیس کی تعیناتی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ چارروزہ مہم کے دوران چترال سمیت ملاکنڈڈویژن کے تمام اضلاع میں پانچ سال سے کم عمرکے بچوں کوپولیوکے قطرے پلائے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ پولیوویکسین پلانے کے لئے خصوصی ٹیمیں گھرگھرجائیں گی ضلع سے باہرجانے والے بچوں کوبھی نظراندازنہ کیاجائے اورانہیں نئی جگہ پربھی قطرے لازمی پلانے کااہتمام کیاجائے۔ انہوں نے عوام علاقہ سے پرزورمطالبہ کیا کہ وہ جہاں جہاں پولیوکی ٹیمیں ملے اپنے بچوں کوپولیوکے قطرے پلائیں تاکہ اس موذی بیماری سے عوام کونجات دلائی جاسکے ہیں عوام کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اوراس فرض کواحسن طریقے سے نبھائیں۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





