بونی (ذاکر زخمی سے)وزیر اعظم پاکستان کے کامیاب جوان پروگرام کے اغلان پر ملک کے دوسرے علاقوں کے طرح اپر چترال کی جوانوں میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی۔۔۔۔۔۔ کہ اس پاسماندہ علاقے میں بے روزگار نوجوانوں کو بھی روزگار کے مواقع میاثر ہونگے اور باعزت طور پرزندگی گزارنے کے قابل ہونگے۔کھودا پہاڑ نکلا چوہا کے مصداق اس وقت تک اپر چترال کے کسی سرکاری بینک کو اس سلسلے کوئی ہدایت نامہ نہیں ملا اس سے بجا طور پر یہ کہا جا سکتا ہے کہ اپر چترال کو کامیاب جوان پروگرام میں شامل نہیں کیا گیا۔
اس سلسلے تجار یونین بونی اپر چترال اپنی اک پریس ریلز کے ذریعے اس بات پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کے کامیاب جوان اسکیم میں اپر چترال کے کسی بینک کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ جس سے یہاں کے نوجوانوں میں جو امید پیدا ہوئی تھی اس پر پانی پھیر ا گیا۔اطلاع کے مطابق ابھی تک اپر چترال کے کسی سرکاری بینک کو اس سلسلے کوئی حکم نامہ نہیں ملا ہے۔ اس وجہ سے اگر کسی نوجوان کی شامل بھی کیا گیا تو کاغذی کاروائی اور اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے انہیں لوئیر چترال جانے پڑے گا۔ جو کہ ہر کسی کے لیے مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے۔ اس وجہ سے وزیر اعظم کے کامیاب جوان پروگرام ضلع اپر چترال کے لیے بے سود ثابت ہوا۔ ایک طرف اپر چترال نوزئیدہ ضلع ہے دوسرے طرف حکومتی عدم توجہ کا شکار ہے۔ تجار برادری اپر چترال وزیر اعظم پاکستان اور متعلقہ زمہ دروں سے درخواست گزار ہے۔کہ اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرے اور اپر چترال کو وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام میں شامل کرکے یہاں کے سرکاری بینکوں کو ہدایت نامہ جاری کر ے تاکہ نوجوانوں کی بے چینی کو دور ہوسکے اور اس پاسماندہ علاقے کے جوان اس سے بھر پور فائدہ اٹھا کر عزت کی زندگی گزار سکے اور احساسَ محرومی کا شکار نہ ہو۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات