چترال (محکم الدین) بالائی چترال کے ہزاروں لوگوں کا قافلہ لانگ مارچ کرتے ہوئے گرین لشٹ کے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ احتجاجی قافلے میں تورکہو، مولکہو، بونی، مستوج، ریشن،کوراغ اور کوہ کے لوگ شامل ہیں۔ مظاہرین گولین ہائیڈل پاور سٹیشن کی بجلی کی فراہمی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ احتجای جلوس میں شامل سماجی کارکن ذاکر محمد زخمی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا۔ کہ مظاہرین کے تعداد مسلسل بڑتی جارہی ہے۔ اور تقریبا چھ ہزار افراد قافلے میں شامل ہیں۔ جبکہ جلوس گرین لش پہنچ گیا ہے۔ جہاں پولیس نے مظاہرین کو روکنے کی کو شش کی۔ لیکن مظاہریں پولیس کا حصار توڑ ا۔ اور آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ یہ ایک پُر امن لانگ مارچ ہے۔ جس کا مقصد بجلی کا حصول ہے۔ اگر بجلی کی فوری فراہمی نہ کی گئی۔ تو جلوس اگلے دن گولین ہائیڈل پاور سٹیشن پہنچ جائے گا۔ جہاں وزیر اعظم اُس کے افتتاح کیلئے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ جس وقت بجلی اپر چترال کے مقامات میں جلے گی۔ مظاہریں واپس ہوں گے۔ لیکن تب تک احتجاجی لانگ مارچ جاری رہے گا۔ درین اثنا چترال کے مقام لینک اور اور راغ وغیرہ مقامات میں پول میں موجود نقائص دور کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اور جوں ہی لائن درست ہو گی بجلی دی جائے گی۔ درین اثنا ایم این اے چترال شہزادہ افتخار الدین نے احتجاجی مظاہرینسے بات چیت کا اغاز کر دیا ہے۔ اور ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ بھی ریشن پہنچ گئے ہیں۔ آخری خبریں آنے تک مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے تھے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات