چترال (محکم الدین) جمعہ کے روز دو سو سے زیادہ افراد نے لواری ٹاپ پر برف کے تودے کے نیچے دب کر لاپتہ ہونے والے پی ٹی سی ایل کے ملازمین کی نعشوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو اپریشن کیا، تاہم کوئی کامیابی نہیں ہوئی۔ ریسکیو اپریشن میں ڈیڑھ سو سے زیادہ مقامی لوگ، ریسکیو 1122،آرمی انجینئرز،چترال سکاؤٹس چترال پولیس اور چترال لیویز کے جوانوں نے حصہ لیا۔ برف ہٹانے کیلئے اسکیویٹر کی مدد لی جارہی ہے۔ برف کا تودہ ایک وسیع ایریے میں جمع ہو چکا ہے۔ جس کی وجہ سے لاش کی موجودگی کا اندازہ لگانا مشکل ہو گیا ہے۔ تاہم اپریشن جاری ہے۔ واضح رہے۔ کہ گذشتہ روز لواری ٹاپ پر نصب پی ٹی سی ایل کے دو ملازمین باپ بیٹا نورالدین اور عبیداللہ ڈیوٹی پر جارہے تھے۔ کہ اوپر سے برف کا ایک بہت بڑا تودہ اُن پر آگرا۔ جس سے وہ لاپتہ ہوگئے۔ جن کی تلاش جاری ہے۔ جان بحق افراد کا تعلق نغر دروش سے ہے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات