وفاقی حکومت کے ماتحت ڈائرکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کے چترال پاسپورٹ آفس میں کیمرا خراب ہونے کی بنا پرپاسپورٹ لینے کے درخواست گزار گزشتہ دو ہفتوں سے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئے ہیں

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نما یندہ چترال میل) وفاقی حکومت کے ماتحت ڈائرکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کے چترال پاسپورٹ آفس میں کیمرا خراب ہونے کی بنا پرپاسپورٹ لینے کے درخواست گزار گزشتہ دو ہفتوں سے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئے ہیں جن میں کئی طالب علم بھی شامل ہیں جنہیں بیرون ملک یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم کے لئے مقررہ تاریخ تک پاسپورٹ کے بغیر اپلائی نہیں کرسکیں گے۔ ایک طالب علم نے بتایاکہ 2جولائی سے اب تک وہ چترال پاسپورٹ آفس کا چکر لگارہے ہیں لیکن 14جولائی کو جمعرات کے روز بھی انہیں یہی بتایاگیا کہ کیمرا خراب ہے۔ عوامی حلقوں نے چترال جیسے دوردراز ضلعے میں واقع پاسپورٹ آفس میں کیمرا کی طویل مدت تک خرابی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے کیونکہ کئی بے روزگار افراد بیرون ملک ایمپلائمنٹ کے حصول کے لئے کوشان افراد ذیادہ متاثر ہوں گے۔ جب پاسپورٹ آفس کے ایک اہلکار سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے آفس میں کیمرا کی خرابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ ایک کیمرا کے خراب ہونے پر جب دوسرا کیمرا ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد سے بھیجا گیا تو وہ بھی فنکشن نہیں کیا جس پر دونوں کیمرے دفتر کے ایک اہلکار کے ہاتھوں اسلام آباد آفس بھیجے گئے ہیں اور ایک دو روز میں کیمرا مل جائیں گے۔