سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف 9 فروری کواوروزیراعظم شاہد خاقان عباسی 3فروری کو چترال کا دورہ کرینگے۔نیازاے نیازی ایڈوکیٹ

Print Friendly, PDF & Email

چترال(نمائندہ چترال میل) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پارٹی ترجمان نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نوازشریف 9فروری کو چترال کے دو دن کے دورے پر چترال آرہے ہیں۔سابق وزیر اعظم چترال میں رات قیام کے بعد اگلے دن 10فروری کو گیارہ بجے پولو گروانڈ چترال میں ایک عظیم عوامی اجتماع سے خطاب کرینگے۔اس سے قبل وزیراعظم پاکستان شاہدخاقان عباسی 3فروری کو چترال کا دورہ کرینگے اور گولین گول بجلی گھراور گیس پلانٹ کا افتتاح بھی کرینگے۔نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے کہا اس بات سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتاہے کہ میاں محمد نواز شریف اور وفاقی حکومت چترالی عوام کی تعمیر وترقی کو کتنا اہمیت دے رہے ہیں۔ایک ہی ہفتے کے اندر سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف اور موجودہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا چترال کا دورہ اور چترال میں رات کو قیام کرنا چترالی عوام کے ساتھ اُن کی دلی محبت کا اظہار ہے۔اُس کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دیگر اعلیٰ عہدہدار اور حکومتی وزراء کا چترال میں قیام کی وجہ سے چترال عالمی سطح پر مزید اُجاگر ہوگا۔