پشاور(نمائندہ چترال میل) پی ٹی آئی چترال کے وفد کی وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور پی ٹی آئی ملاکنڈ ریجن کے صدر صوبائی وزیرسیاحت وثقافت محمود خان سے ملاقات ہوئی۔ملاقات میں پی ٹی آئی اپر چترال اور لوئیر چترال کو فعال بنانے کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ملاقات میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور محمود خان نے وفد کی درخواست پراپر چترال اور لوئیر چترال کے لئے الگ الگ ضلعی کابینہ اور ہر تحصیل اور یوسی کیلئے بھی کابینہ سازی کی منظوری دی۔ملاکنڈ ریجن کے صدر کے ساتھ ملاقات میں اُنہوں نے موجودہ کابینہ کو تحلیل کرنے کا فیصلہ بھی کیا اور نیا کابینہ اپر چترال اور لوئیر چترال کے لئے ورکروں کے مشورے سے ہوگا۔اور پی ٹی آئی کے ورکرز اپنا نمائندہ چُنیں گے۔اس موقع پر وفد نے وزیراعلی پرویز خٹک اور محمود خان کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ اُنہوں نے پی ٹی آئی کے بہتر مفاد میں یہ فیصلہ کیا۔اور پی ٹی آئی اپر چترال اور لوئیر چترال کو فعال بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔نئی کابینہ سازی کے حوالے سے فروری کے مہینے میں اپر چترال اورلوئیر چترال کا الگ الگ ورکرز کنونشن بلایا جائیگا اور اس سلسلے میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ اپر چترال پی ٹی آئی ورکرز کنونشن عنقریب بلایا جائیگا۔ملاکنڈ ریجن کے صدر محمود خان کو بھی اس کنونشن میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے اُمید ظاہر کی جارہی ہے کہ محمود خان خود اسکی نگرانی کرینگے۔وفد نے تمام ورکروں کو اطلاع دی ہے کہ جب کنونشن کی تاریخ مقرر کی جائے تو اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔
وفد میں ممبر ڈسٹرکٹ کونسل رحمت غازی، ممبر تحصیل کونسل سردار حکیم،شہزادہ سکندر الملک،سہیل،میر بہادر صوبیدارمیجر(ر)،حمید اللہ،نور عالم،حبیب علی شاہ،اسلم،ندیم،منہاج ودیگر شامل تھے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات