چترال(نمائندہ چترال میل)پی ٹی آئی کارکن،سوشل ورکر صلاح الدین جانی نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ کریم آباد اور لوٹکوہ کو گولین گول پاؤر پراجیکٹ سے بجلی نہ دینے کی صورت میں شدید احتجاج کیا جائیگا۔گولین گول کی بجلی پورے چترال کو دی جارہی ہے مگر گرم چشمہ اور کریم آباد کو کیوں نہیں دی جارہی۔ایم این اے کیا صرف اپر چترال،دروش اور چترال ٹاون کا نمائندہ ہے۔الیکشن سے پہلے کریم آباد اور گرم چشمہ میں آکر عوام سے بڑے بڑے وعدے کرکے گیا تھا مگر ہمیں افسوس ہے کہ ایم این اے نے چارسالوں میں ایک دفعہ بھی ان لوگوں سے نہیں پوچھا کہ آپ لوگوں کے کیا کیا مسائل ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ الیکشن 2013میں گرم چشمہ اور کریم آباد کے عوام نے بڑی اکثریت سے ایم این اے شہزادہ افتخار الدین کو ووٹ دیا تھا اس لئے ایم این اے کوگرم چشمہ اور کریم آباد کوبجلی دینے میں سنجیدہ ہونا چاہیئے۔اُنہوں نے ایم پی اے سلیم خان پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ عوام نے سلیم خان کو منتخب کیا ہے اُن کا فرض ہے کہ ان لوگوں کے مسائل حل کریں، سلیم خان کریڈیٹ لینے اور اپنا سیاسی دکان چمکھانے کے لئے سب سے آگے ہوتا ہے۔اُنہوں نے ایم این اے اور تمام سیاسی نمائندگان سے دخواست کی کہ گرم چشمہ اور کریم آباد کو بھی جلد از جلد گولین کی بجلی دی جائیں۔ورنہ اپنے حق کے لئے شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





