چترال (محکم الدین) چترال شہر اور مضافات میں ہفتے کی سہ پہر سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ لواری ٹنل پر برفباری کی وجہ سے آمدورفت میں گاڑیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اور مسافر گاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے۔ کہ بغیر چین کے برف کے دوران لواری ٹنل پر سفر نہ کریں۔ بارش اور برفباری کی وجہ سے سردی کی شدت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوا ہے۔ درین اثنا قدرتی آفات میں کام کرنے والا ادارہ آغا خان ایجنسی فار ہبیٹاٹ نے چترال کے لوگوں سے اپیل کی ہے، کہ وہ محکمۂ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق بارش اور برفباری کے حوالے سے الرٹ رہیں۔ کیونکہ 19جنوری سے شمالی علاقہ جات اور چترال میں غیر معمولی برفباری اور بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔ اور خد شہ ہے۔ کہ اس کے نتیجے میں برف کے تودے گرنے اور لینڈ سلائڈنگ کے واقعات ہو سکتے ہیں۔ اس لئے موسم پر نظر رکھی جائے۔ ایندھن کیلئے مناسب انتظام کے ساتھ ساتھ غیر ضروری سفر سے اجتناب کیا جائے۔ اور برف کے تودے گرنے کے خدشے والے علاقوں سے خود کو دور رکھا جائے
تازہ ترین
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔الھم لبیک
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔محمد جاوید حیات۔۔چترال ماڈل کالج ایک معتبر تعلیمی اداره
- ہومچترال شہر میں سیزن کی پہلی برفباری، لواری ٹنل ایریا میں دس انچ برف، انتظامیہ کی احتیاطی ہدایات
- ہومدادبیداد۔ جنگ کے ترانے۔ ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کا منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- مضامیندھڑکنوں کی زباں”سریر شفگتہ اور کالی وردی “۔۔محمد جاوید حیات
- ہومصوبہ بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
- ہومموڑدہ آیون کے پاس دریا کا رخ تھوڑیاندہ اور درخناندہ کو براہ راست ہٹ کر رہا ہے، چینلائزیشن کرکے اس کی روانی کو سنٹر میں ڈالا جائے ، ورنہ شدید تباہی کے خطرے سے دوچار ہونگے۔ متاثرین ایون ویلی





