چترال(نذیرحسین شاہ)ممبرصوبائی اسمبلی سلیم خان نے حضوربیگاندہ شیشی کوہ میں ٹورنامنٹ کے فائنل میں عمائدین،شائقین فٹ بال اورپی پی پی جیالوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی ہمیشہ غریبوں اورنوجوانوں کے حقوق کی جنگ لڑی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک صحت مند معاشرہ ہی ملک و قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے اور اس سلسلے میں کھیلوں کو فروغ دے کرمطلوبہ نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نوجوان نسل کونصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود کے مواقع فراہم کرنے کیلئے بھی منصوبہ بندی کی ہے۔سابق پی پی پی حکومت میں کھیلوں کوفروغ دینے کے لئے سیدآبادایون میں کروڑوں روپے کااسٹیڈیم بنایاجارہاہے جوپی پی پی کی طرف سے نوجوانوں کے لئے ایک اعظیم تحفہ ہے۔انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹوزرداری ایک نوجوان قیادت ہے جونوجوانوں کودرپیش مسائل بخوبی جانتے ہیں اوران کے حل کرنے کی تجویزبھی تیارکرچکے ہیں۔2018کے عام انتخابات میں اپنے قیمتی ووٹ پی پی پی کے حق میں استعمال کرکے چترال کوترقی کی راہ میں کامزان کرنے کاموقع فراہم کریں۔سلیم خان نے ٹورنامنٹ انتظامیہ کودس ہزارجینے والے اوررنراب کوپانچ پانچ روپے کااعلان کیا۔ اس موقع پرپاکستان پیپلزپارٹی علماء ونگ کے صدرمولاناقاری نظام الدین،ضلعی سینئرنائب صدرانجینئرفضل ربی جان،سب ڈویژن چترال کے صدرعالمزیب ایڈوکیٹ،تحصیل دروش کے صدرعبدالحمیدایڈوکیٹ وجنرل سیکرٹری مہترژاؤسکندراحمدخان،صدرپی پی پی یوسی ارندوحاجی غازی خان دیگرپارٹی جیالے نے شیشی کوہ کے عمائدین کوپاکستان پیپلزپارٹی کے وابستگی اورنئے شامل ہونے پرخراج تحسین پیش کئے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات