چترال(بشیر حسین آزاد) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ونگ کمانڈر(ر) فرداد علی شاہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ترقیاتی منصبوں کے افتتاح پر باضابطہ پابندی لگاکر عوام کو غیر ضروری کوفت،اذیت اور مسائل سے نجات دلائی جائے۔ایف ایم ریڈیو پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے اُنہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ حکومت لواری ٹنل کے ساتھ افتتاح کا ڈرامہ کررہی ہے۔گولین کا دومیگاواٹ بجلی گھر مکمل ہے۔افتتاح کے لئے عوام کو بجلی سے محروم کیا گیا ہے۔اس طرح ضلع ناظم عوام کے مسائل حل کرنے کی جگہ صوبائی حکومت کے منصوبوں کا افتتاح کرکے کریڈیٹ لینے کی کوشش کررہے ہیں اور صوبائی حکومت نے اس کا نوٹس بھی لیا ہے۔اس طرح ڈی ایس ایل کا اپٹک فائبر سسٹم مکمل ہونے کے باوجود افتتاح کے انتظار میں دوسالوں سے بند پڑا رہا۔ونگ کمانڈر(ر) فرداد علی شاہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے لواری ٹنل کے افتتاح کے لئے دسمبر2016کی تاریخ دیدی،پھر مارچ2017کی تاریخ دیدی،اس کے بعد جون2017کا ذکر کیا گیا مگر وزیراعظم کے مشیر امیر مقام کا تازہ بیان آیا ہے کہ افتتاح رواں سال کے دوران ہوگا۔گویا بات دسمبر 2017تک دور چلی گئی۔دسمبر میں الیکشن کا اعلان ہوگا تو لواری ٹنل کا افتتاح کرکے اس کو ووٹ لینے کے لئے استعمال کیا جائے گا۔اُنہوں نے کہاگلگت بلتستان میں عطا آبادکے مقام پر 8کلومیٹر ٹنل دوسال میں مکمل کیا گیا جبکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت 20فیصد کام چار سالوں میں مکمل نہ کرسکی۔اُنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سرکاری خزانے پر عوام کا حق ہے اور ترقیاتی منصوبہ،عوام پر حکومت کا کوئی احسان نہیں۔اس لئے ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کی رسم فضول اور بے معنی رسم ہے۔دنیامیں کہیں بھی ایسی کوئی رسم نہیں۔جاپانیوں نے چھاونی پل تعمیر کی مگر اس کا افتتاح کروانے سے باقاعدہ معذرت کرتے ہوئے کہا جو بھی گاڑی پہلے گذرے گی وہ افتتاح کریگی۔دروش جانے والی فلائنگ کوچ پُل سے گذری اور افتتاح ہوا۔چترال کے عوام سڑکوں کی بدحالی اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ سمیت کئی مسائل سے دوچار ہیں مگر حکومتی عہدیداروں کو فیتہ کاٹ کر تصاویر لینے کی فکر ہے جو قابل مذمت ہے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





