پشاور (نما یندہ چترال میل)وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے دوران ملازمت فوتگی اور سن کوٹہ پر کلاس فور کی بھرتی کیلئے سیکرٹری تعلیم کو ہدایت کی کہ سٹینڈنگ آرڈر جاری کریں اور اس عمل کو ایک مہینے کے اندر مکمل کریں۔ ورثاء میں امیدوار نہ ملیں تو آسامیوں پر اوپن بھرتی کریں۔انہوں نے ہدایت کی کہ بلدیاتی نظام کے تحت منتقل شدہ محکموں میں ٹرانسفر یا بھرتی کی صورت میں مجوزہ لسٹ 15 دن کے اندر ناظم کو بھیجی جائے اگر اس پر اعتراض نہ ہو تب حتمی احکامات جاری کئے جائیں۔وہ وزیر اعلی ہاوس پشاور میں اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔صوبائی وزیر برائے زراعت اکرام اللہ گنڈ ا پور، صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف خان، سیکرٹری بلدیات سید جمال الدین شاہ، سیکرٹری ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈاکٹر شہزاد بنگش، ڈائریکٹر ایجوکیشن رفیق خٹک، ڈی سی ڈی آئی خان معتصم با للہ شاہ،ایم پی ایز، ضلع ناظم ڈیرہ اسماعیل خان اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔محکمہ تعلیم کے حوالے سے احکامات جاری کرتے ہوئے وزیراعلی نے ہداہت کی کہ اگر کوئی بھی EDO دفتر سے باہر فیلڈ میں ڈیوٹی پر جاتا ہے تو دفتر میں تحریری صورت میں لکھ کر چھوڑ دیا کریں۔انہوں نے سیکرٹری تعلیم کو ہدایت کی کہ جونیئر کلرک کی مطلوبہ تعلیمی قابلیت بڑھائی جائے اور ٹائپنگ کے ساتھ کمپیوٹر بھی لازمی قرار دیا جائے۔پرویز خٹک نے بلدیاتی نظام کا مکمل نفاز یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ہدایت کی کہ اس سلسلے میں وزیر اعلی سمیت کسی کی مداخلت نہیں ہے اور نہ کسی کی مداخلت ہونی چاہیئے۔ اگر کسی کو سیاسی بنیادوں پر ٹرانسفر کیا گیا ہو تو اُن کو واپس کیا جائے۔ شوگر کین کے حوالے سے انہوں نے ہدایت کی کہ پیداوار کی شرح کے مطابق وسائل دیئے جائیں اور اس حوالے سے ڈی سی کی سربراہی میں پہلے سے موجود کمیٹی میں ڈیڈک کا چیئرمین بھی شامل کیا جائے۔وزیر اعلی نے مزید ہدایت کی کہ دفاتر میں افسران عوام سے شائستہ زبان کے ساتھ برتاؤ کریں اور عوامی مسائل کے حل میں اپنی ذمہ داریاں بہتر انداز میں ادا کریں۔ اگر سرکاری افسران عوام کو عزت دیں گے تو عوامی نمائندے بھی افسران کی عزت کریں گے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





