چترال (نما یندہ چترال میل)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چترال کے انتخابات میں ساجد اللہ ایڈوکیٹ نے نیاز احمد نیازی ایڈوکیٹ کو چار ووٹوں سے شکست دے کر صدر بن گئے جبکہ دونوں کا تعلق پاکستان مسلم لیگ (ن) سے ہے۔ چترال کے سینئر وکیل سید جلا ل کی نگرانی میں منعقدہ الیکشن میں چار صدارتی امیدوار سامنے آئے تھے جن میں ساجد اللہ نے 26، نیازاے نیازی ایڈوکیٹ نے 22، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سراج الدین ربانی کو 12اور پی پی پی کے میردولہ جان صرف 9ووٹ حاصل کئے۔ دوسرے منتخب عہدیداروں میں محمد اسحاق نائب صدر، پیر سید مختار علی شاہ جنرل سیکرٹری، فضل معبود فنانس سیکرٹری اور شمس عالم لائبریری سیکرٹری شامل ہیں۔ انتخابات انتہائی پرامن ماحول میں منعقد ہوئے۔ درین اثناء چترال پریس کلب کے صدر ظہیرالدین نے ساجد اللہ سمیت چترال بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کو ان کے انتخاب پر مبارک باد پیش کی ہے۔
تازہ ترین
- ہومڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں پروموشن بیجز لگانے کی تقریب
- ہومچترال فٹ بال لیگ کا اختتام، جنگ بازار ایف سی نے پاکستان نیوی کو پنالٹیز پر شکست دے کر چیمپئن کا تاج اپنے سر سجا لیا
- مضامیندھڑکنوں کی زبان: ۔۔۔نظام ادھوری ہے۔۔۔تحریر: محمد جاوید حیات
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کی زیرِ صدارت اہم کرائم میٹنگ کا انعقاد
- ہومڈی پی او چترال اپر کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ، منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے اور عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات
- مضامیندادبیداد۔ مسائل کا حل۔ ڈاکٹرعنایت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کی صدارت میں ڈسٹرکٹ پولیس لویر چترال کی طرف سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں چترال تحصیل کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی
- ہومنیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں داخلہ حاصل کرنے والی طالبہ کی حوصلہ افزائی، ڈی پی او چترال اپر کی جانب سے کمنڈیشن سرٹیفکیٹ اور کیش ریوارڈ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔قناعت سب سے بڑی نعمت۔۔۔محمد جاوید حیات










