پشاور (نمائندہ چترال میل) مرکزی و صوبائی حکومتیں گولین گول بجلی گھر سے اپر چترال کو بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں تحصیل چترال کے بروز یو سی، آیون یو سی، شیشی کوہ یو سی، تحصیل ارندو، علاقہ عشریت، اُر سون، جنجریت کو ہ، بریر، بمبوریت، رمبور اور تحصیل لٹکوہ کی تمام یو سیز کو فوری طور پر کھمبے اور ٹرانسفارمرز مہیا کرکے ان علاقوں کو بجلی کی ترسیل یقینی بنا کر عوام کو اعتماد میں لیا جائے بصورت دیگر وزیر اعظم پاکستان شاھد خاقان عباسی کے دورہ چترال کے دوران معاملات خراب ہو نے عوامی ردّ عمل آنے اور مظاہروں کے قوی امکانات موجود ہیں پیڈو اور پیسکو کے درمیان عوامی مطالبہ کے باوجود اپر چترال کا بجلی کا مسئلہ حل نہ کرنے سے ایسالگتا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ایک منصوبہ کے تحت حالات کو خراب کرنا چاہتا ہے اور پیڈو کو ایک مہرہ کے طور پر استعمال کر رہا ہے ورنہ اگر صوبائی حکومت دلچسپی لیتی توپیڈو کے ذریعہ پیسکو سے سنجیدہ مذاکرات کر ا کے یہ مسئلہ حل کرا لیتی ان خیالات کا اظہا ر سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی اور ڈسٹرکٹ کونسل ممبر مولانا جاوید حسین نے ایک مشترکہ بیان میں کیا ہے انہوں نے وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے دورہ چترال سے پہلے تمام چترال کو بجلی کی ترسیل یقینی بنائیں ایسا نہ ہو کہ ان کی چترال آمد کے دن حالات خراب ہو ں۔ مولانا عبد الاکبر چترالی
تازہ ترین
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات