چترال (محکم الدین) ڈسٹرکٹ پرائس ریویو کمیٹی نے اشیاء خوردونوش کے نئے ریٹ مقرر کردیے۔ نئے ریٹ منڈی میں بعض اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی بنا پر مقرر کئے گئے ہیں۔ جو اشیاء کی پرچوں فروخت پر لاگو ہوں گے۔ پیر کے روز اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم کی زیر صدارت پرایز ریویو کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس چترال کے میٹنگ روم میں منعقد ہوا۔ جس میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر چترال فضل باری، اے ایف سی رحمت ولی، مولانا شیر عزیز، سید احمد خان، صفت زرین،مولانا عبدالسمیع، صدر تجار یونین محمد ظفر اور مختلف کاروبار کے نمایندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں چترال میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔ اور اس امر کا اظہار کیا گیا۔ کہ بعض کاروباری افراد سرکاری نرخناموں کے مطابق اپنی اشیاء فروخت کرنے کی بجائے من مانی قیمتیں وصول کرتے ہیں۔ اور ناجائز و غیر قانونی منافع خوری کر رہے ہیں۔ جس کے باعث انتظامیہ اور محکمہ فوڈ کے آفیسران نرخناموں کو کنٹرول کرنے اور معیار کو برقرا ر رکھنے کیلئے مختلف اوقات میں بازار کی چیکنگ کر تے ہیں۔ اور زیادتی کے مرتکب افراد کے خلاف کاروائی کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ نرخنامے کا مقصد صرف اور صرف ہندسوں کا اُتار چڑھاؤ نہیں۔ بلکہ حقیقی معنوں میں حکومتی نرخ پر عوام کو اشیاء فراہم کر ناہے۔ اس لئے تمام کاروباری افراد اور نمایندگان یہ بات نوٹ کریں۔ کہ عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی کرنے والے ناجائز منافع خوروں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ اور کوئی رو رعایت نہیں برتی جائے گی۔ اجلاس میں کئی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا جبکہ بعض اشیاء کی سابقہ قیمتیں بحال رکھی گئیں۔ اور طے شدہ نرخنامہ کے مطابق 280گرام روٹی کا وزن 10گرام کم کرکے 20روپے،گوشت بڑا 300روپے, گوشت چھوٹا 500روپے کر دیا گیا۔ اسی طرح چائے نمبر ایک کی قیمت 650 روپے مقرر کر دی گئی۔ اجلاس میں مرغی فروشوں کو ہدایت کی گئی۔ کہ وہ آیندہ مرغی وزن کے حساب سے فروخت کریں گے۔جبکہ تھوک فروش فی کلوگرام مرغی 190روپے اور پرچوں فروش 210روپے فی کلوگرام فروخت کریں گے۔ اور عوام کی طرف سے وزن کے بغیر مرغی فروخت کرنے کی شکایت کی صورت میں متعلقہ مرغی فروش کے خلاف سخت ترین کاروائی کی جائے گی۔ اجلاس میں کہا گیا۔ کہ گیس کی قیمتوں حالیہ دنوں میں اضافہ ہوا ہے۔ تاہم اس کا ریٹ مارکیٹ سروے کے بعد مقرر کیا جائے گا۔ اجلاس میں سویٹس کے ریٹ میں بھی اضافہ کیا گیا۔ جو کوالٹی نمبر ون اور ٹو کے حساب سے لاگو ہو گا۔ تاہم اس امر کا اظہار کیا گیا۔ کہ کیک پر ایکسپائری ڈیٹ کا ہونا اشد ضروری ہے۔ تفصیلی نرخنامہ محکمہ فوڈ بہت جلد جاری کرے گی۔
تازہ ترین
- ہومچترال فٹ بال لیگ کا اختتام، جنگ بازار ایف سی نے پاکستان نیوی کو پنالٹیز پر شکست دے کر چیمپئن کا تاج اپنے سر سجا لیا
- مضامیندھڑکنوں کی زبان: ۔۔۔نظام ادھوری ہے۔۔۔تحریر: محمد جاوید حیات
- ہومضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری
- ہومڈی۔پی۔او لوئر چترال ریشم جہانگیر کی زیرِ صدارت اہم کرائم میٹنگ کا انعقاد
- ہومڈی پی او چترال اپر کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ، منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے اور عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایات
- مضامیندادبیداد۔ مسائل کا حل۔ ڈاکٹرعنایت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر کی صدارت میں ڈسٹرکٹ پولیس لویر چترال کی طرف سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں چترال تحصیل کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی
- ہومنیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں داخلہ حاصل کرنے والی طالبہ کی حوصلہ افزائی، ڈی پی او چترال اپر کی جانب سے کمنڈیشن سرٹیفکیٹ اور کیش ریوارڈ
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔قناعت سب سے بڑی نعمت۔۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندادبیداد – نظم و نسق کی کامیابی۔ ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی










