چترال(نما یندہ چترال میل) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی زیر صدارت آج سول سیکرٹریٹ پشاور میں منعقدہ اجلا س میں صوبائی کابینہ نے ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن میں کلاچی اورملاکنڈ ڈویژن میں اپر چترال کو باقاعدہ ضلع بنانے کی منظوری بھی دی۔تاہم اس پر حتمی عمل درآمد الیکشن کمیشن کی طرف نئی حد بندی کے تناظر میں اعلان کردہ حالیہ پابندی اٹھنے کے بعد ہونے سے مشروط ہوگا۔ صوبائی کابینہ نے صوبے میں آئمہ مساجد کو ماہانہ 10ہزار وظیفہ دینے کی منظوری دیدی ہے جس پر اگلے ماہ سے باقاعدہ عمل درآمد شروع کر دیا جائیگا۔یہ وظیفہ ان جامع مساجد کے ہراس امام کو دیا جائیگاجو دینی مدارس کے5بورڈز میں سے کسی بورڈ سے سند یافتہ،خیبر پختونخوا کا مستقل باشندہ ہو۔وظیفہ براہ راست امام مسجد کے اکاؤنٹ میں متقل کیا جائیگا۔اس مقصدکیلئے جامع طریقہ کار وضع کیا جا رہا ہے جس کے تحت ہر ضلع کی سطح پر سرکاری کمیٹی تشکیل دی جائیگی۔مساجد میں قائم کمیٹیوں کو بھی مشاور ت میں شامل کیا جائیگا۔امام مسجد کی تبدیلی کی صورت میں مسجد کمیٹی نئے امام کیلئے ضلعی کمیٹی کو سفارشات بھیجے گی۔ منصوبے پرسالانہ3ارب25کروڑ روپے لاگت آنے کا تخمینہ ہے۔کابینہ نے 57 پراجیکٹس کے4835ملازمین کو مستقل کرنے کی منظوری بھی دیدی ہے جسے بعد ازاں بل کی صورت میں منظوری کیلئے صوبائی اسمبلی بھجوایا جائیگا۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی زیر صدارت آج سول سیکرٹریٹ پشاور میں منعقدہ اجلا س میں صوبائی کابینہ نے ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن میں کلاچی اورملاکنڈ ڈویژن میں اپر چترال کو باقاعدہ ضلع بنانے کی منظوری بھی دی۔تاہم اس پر حتمی عمل درآمد الیکشن کمیشن کی طرف نئی حد بندی کے تناظر میں اعلان کردہ حالیہ پابندی اٹھنے کے بعد ہونے سے مشروط ہوگا۔صوبائی کابینہ نے 18ویں ترمیم کے بعد صوبے کو ملنے والے اختیارت کے تناظر میں تیار کردہ جامع ثقافتی پالیسی کی بھی منظوری دی جس کے تحت علاقائی زبانوں، ادب و ثقافت،کھیلوں،لوک ورثہ کے تحفظ، ثقافتی وفود کے ملکی و غیر ملکی سطح پر تبادلے، علاقائی فنون، دست کاریوں و ہنر مندوں کی حوصلہ افزائی، این جی اوز کو ریگولیٹ کرنے ودیگر متعلقہ امور کے بطریق احسن انجام دہی کیلئے قواعد و ضوابط مرتب کئے گئے ہیں۔صوبائی کابینہ نے غیر ممنوعہ بورکے بعض مخصوص لائسنسوں سے متعلق پالیسی کی بھی منظوری دی۔پالیسی کے تحت لائسنس کے اجراء کے نظام کو شفاف بنانے کیلئے ضلعی سطح پر ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں ”ڈسٹرکٹ آرمز لائسنس کمیٹی تشکیل دی گئی جو ماہانہ کوٹے کی بنیاد پر مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد لائسنس کا اجراء کرے گی۔صوبائی کابینہ نے کاروباری شراکت داری اور فرمز کی رجسٹریشن سے متعلق قانون ”پارٹنرشپ رولز مجریہ1932ء“ میں بعض ترامیم کی منظوری بھی دید ی ہے۔ان ترامیم کے ذریعے دیگر چھوٹے چھوٹے امور کے ساتھ ساتھ فرموں کی رجسٹریشن اور دیگر فیسوں کی شرح میں ردوبدل کیا گیا ہے۔صوبائی کابینہ نے خیبر پختونخوا بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کی تشکیل نو کی منظوری بھی دیدی ہے۔یہ بھی طے کیا گیا کہ متعلقہ سیکرٹریز اپنے زیر انتظام تمام بورڈز کی کارکردگی رپورٹ کابینہ کو پیش کریں گے۔صوبائی کابینہ نے پبلک پروکیورمنٹ لیگل فریم ورک کو ریگولیٹ کرنے کی منظوری بھی دیدی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ای بڈنگ کے ساتھ ساتھ ای بلنگ اور ای ورک آرڈر کا نظام تمام محکموں میں متعارف کرایا جائے تاکہ شفافیت کو یقینی بنائی جا سکے۔صوبائی کابینہ نے بجٹ سٹریٹیجی پیپر کی منظوری بھی دی۔صوبائی کابینہ نے ایلوپتیھک سسٹم (پریونشن آف مس یوز) آرڈیننس1962ء کے سیکشن۔10 کے تحت ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرزاور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کوبحیثیت انسپکٹرز مقرر کرنے کی منظوری بھی دی تاکہ عطائیت کی حوصلہ شکنی ہو اورصوبے کے عوام کو اضلاع کی سطح پرصحت و علاج کی معیاری خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
تازہ ترین
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔محمد جاوید حیات ۔۔”موشگافیاں “
- ہومچترال پریمیئر لیگ سیزن ٹو کا شاندار افتتاح کیک کاٹ کر کر دیا گیا، جس میں مختلف ٹیمیں بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شریک ہوئیں
- ہوم*لوئر چترال پولیس کی جانب سے لیویز اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے پولیس لائن لوئر چترال میں خصوصی ٹریننگ پروگرام کا انعقاد
- مضامینچترال کی نمائندگی کا بحران: قید، خلا اور عوامی حقوق کا سوال۔۔بشیر حسین آزاد
- ہومانتقال پر ملال۔۔۔۔۔ استاد شمس الدین انتقال کر گئے
- ہومایک ماہ سے زائد عرصے تک عارضی طور پر ارندو چھوڑ کر دروش اور دیگر علاقوں میں قیام پذیر رہنے والے مقامی افراد بالآخر اپنے گھروں کو واپس پہنچ گئے۔
- ہومسول آرمڈ فورس (CA F) کا آیون میں اجلاس، صاحب نادر ایڈوکیٹ مہمان خصوصی، سابق چیرمین جندولہ خان کو حسن کارکردگی ایوارڈ سے نوازا گیا، یو سی آیون کیلئے آرنریری کیپٹن زاہد حسین بلا مقابلہ چیرمین منتخب
- مضامینمنشیات کے خلاف اقدامات: وقتی حل یا مستقل حکمتِ عملی کی ضرورت؟۔۔۔بشیر حسین آزاد
- ہوملوئر چترال میں منشیات کی لعنت کے خاتمے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راؤ ہاشم اعظم کی قیادت میں ڈی سی آفس میں منعقد ہوا
- مضامینچترال میں منی ایکسچینج سہولیات کی اشد ضرورت۔۔۔تحریر: بشیر حسین آزاد



