چترال (نمائندہ چترال میل) اپٹا چترال ذرائع کے مطابق تحصیل چترال سے تعلق رکھنے والے پرائمری اساتذہ کا اہم میٹنگ آج گورنمنٹ پرائمری سکول چترال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تحصیل چترال کے مختلف علاقوں بمبوریت، ایون، گہیریت، بروز،چمرکن، بکرآباد، جغور، ٹاؤ ن چترال، کجو، کاری اور برنس وغیرہ سے کافی تعداد میں پرائمری اساتذہ نے شرکت کی۔ اپٹا تحصیل چترال کا پہلے سے موجود کابینہ گزشتہ کئی سالوں سے غیر فعال ہوچکا تھا۔کچھ عہدیدار اگلے کیڈرز میں ترقی پا چکے تھے جس کی وجہ سے اس کابینہ کو از سر نو تشکیل دینے کی اشد ضرورت تھی۔ اپٹا جو صوبائی سطح پر بھی پرائمری اساتذہ کی سب سے بڑی تنظیم مانا جاتاہے۔ اس تنظیم کی بدولت پرائمری اساتذہ کافی فوائد بھی حاصل کر چکے ہیں۔ صوبائی سطح پر اس تنظیم کو کافی پذیرائی حاصل ہے۔ اس طرح ضلع چترال کے اندر بھی اساتذہ کا بڑا اور سب سے مظبوط تنظیم بھی اپٹا ہے۔ چترال کے تمام تحصیلوں میں اپٹا کے عہدیدار فعال کردار ادا کر رہے ہیں، صرف چترال تحصیل میں یہ کابینہ کمزور اور غیر فعال تھا جس کو آج دوبارہ از سر نو تشکیل دیا گیا، اور کوشش کرکے تمام عہدے قابل اور نئے اساتذہ کو سونپ دئے گئے۔ آج کی اجلاس میں تحصیل چترال سے تعلق رکھنے والے اساتذہ اپنے ضلعی عہدیداروں اور صوبائی عہدیداروں پر بھی بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، اور صوبائی عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے آئندہ الیکشن تک ضلعی عہدیداروں کو برقرار رکھنے کیلئے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا۔ آخر میں اپٹا تحصیل چترال کے نو منتخب کابینہ کے اراکین نے باری باری اپنے خیالات کا اظہار کیا اور تحصیل چترال کے اندر اپٹا کو مزید مظبوط اور فعال بنانے کا عزم کیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات