چترال (نمائندہ چترال میل) پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین وسابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید کا 90واں یوم ولادت چترال میں جمعہ کے روز انتہائی عقیدت اورجوش خروش سے منایا گیا۔ضلعی دفترچترال میں کیک کاٹنے کی تقریب میں ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلزپارٹی چترال محمدحکیم خان ایڈوکیٹ،ضلعی انفارمیشن سیکرٹری قاضی فیصل،سب ڈویژن چترال کے صدرمحمدعالمزیب ایڈوکٹ، اوردیگردرجنوں جیالے اورکارکنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری محمدحکیم ایڈوکیٹ اورمقریریں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پانچ جنوری 1928 کو لاڑکانہ میں سر شاہنواز بھٹو کے گھر پیدا ہونے والے ذوالفقار علی بھٹو نے اعلیٰ تعلیم اور قانون کی ڈگری کیلی فورنیا اور اکسفورڈ سے حاصل کی اور1963 میں جنرل ایوب خان کی کابینہ میں وزیر خارجہ بنے۔انہوں نے کہاکہ بعد میں سیاسی اختلافات پر حکومت سے کنارہ کشی اختیار کی اور ترقی پسنددوستوں کے ساتھ30نومبر 1967 کو پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی۔ پیپلز پارٹی سماجی انصاف،سوشلسٹ نظریات اور جمہوریت کے فروغ پر مبنی منشور کے باعث روز بروز مقبول ہو تی گئی۔انہوں نے کہاکہ سن 1970 کے الیکشن میں ذوالفقار علی بھٹو روٹی،کپڑا اور مکان کا نعرہ لیکر عوام میں گئے تو زبردست پذیرائی ملی۔ انتخابات میں کامیاب ہوکراقتدارسنبھالا تو ملک دولخت ہو چکا تھا جس کی وجہ سے سویلین مارشل لا ایڈمنسٹریٹر اورپھر 1971 سے 1973 تک پاکستان کے صدر رہے۔ انہوں نے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو 1973 سے 1977 تک منتخب وزیر اعظم رہے، ملک کو متفقہ آئین دیا، بھارت سے شملہ معاہدہ کر کے پائیدار امن کی بنیاد رکھی۔انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہنے کے لیے پیدا ہوئے تھے اور جو لوگ ان کو ختم کرنا چاہتے تھے وہ خود مٹ گئے اور بھٹو آج بھی پاکستان کے عوام کے ذہنوں اور دلوں میں زندہ ہیں، پیپلز پارٹی اور اس کے کارکنان شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن اور ویژن کی پیروی کرتے رہیں گے اور ان کے خوابوں کی تکمیل تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات