(چترال میل رپورٹ)وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل کی نرخوں میں 90 روپے فی لیٹر تک اضافے کے بعد صوبائی ٹرانسپوٹرٹ اتھارٹی خیبر پختونحوا نے صوبے کے مختلف شہروں کے مابین ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کے لئے نئے کرائے نامے تیار کئے ہیں۔ اس سلسلے میں فلائنگ کوچز 1.05 روپے فی کلو میٹر فی مسافر جبکہ اے سی بسیں 1.25 روپے‘ عام بسیں 90 روپے اور لگژری بسیں 1.00 روپے فی کلو میٹر فی مسافر کرائے وصول کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور سے کوہاٹ کے لئے فلائنگ کوچز / منی بسیں 68/- روپے‘ اے سی بسیں 81/- روپے‘ عام بسیں 58 روپے اور ر لگژری بسیں 65 روپے کرایہ وصول کرے گی۔ اسی طرح پشاور سے بنوں کے لئے فلائنگ کوچز 205 روپے‘ اے سی بسیں 244 روپے‘ عام بسیں 175روپے اورر لگژری بسیں 195 روپے‘ پشاور سے ڈی آئی خان کے لئے فلائنگ کوچز / منی بسیں 352 روپے‘ اے سی بسیں 420روپے‘ عام بسیں 302 روپے اورر لگژری بسیں 336 روپے‘ پشاور سے ہر ی پور کے لئے فلائنگ کوچز 163‘ اے سی بسیں 195 روپے عام بسیں 140 روپے ر لگژری بسیں 156 روپے‘ پشاور سے ایبٹ آباد کے لئے فلائنگ کوچز 203روپے اے سی بسیں 241 روپے عام بسیں 173 روپے ر لگژری بسیں 193روپے‘ پشاور سے مانسہرہ کے لئے فلائنگ کوچز 228روپے اے سی بسیں 271روپے عام بسیں 195 روپے ر لگژری بسیں 217 روپے پشاور سے مردان کے لئے فلائنگ کوچز 60 روپے اے سی بسیں 72 روپے عام بسیں 52 روپے ر لگژری بسیں 58 روپے‘ پشاور مالاکنڈ کے لئے فلائنگ کوچز 123روپے اے سی بسیں 147 روپے عام بسیں 106 روپے اور ر لگژری بسیں 118 روپے‘ پشاور سے تیمرگرہ کے لئے فلائنگ کوچز 186روپے اے سی 221 روپے عام بسیں 159 روپے ر لگژری 177 روپے‘ پشاور سے مینگورہ کے لئے فلائنگ کوچز 180 روپے اے سی بسیں 215روپے عام بسیں 154 روپے ر لگژری 172 روپے‘ پشاور سے دیر کے لئے فلائنگ کوچز 262 روپے اے سی بسیں 312 روپے عام بسیں 225 ر لگژری بسیں 250 روپے‘ پشاور سے چترال کے لئے فلائنگ کوچز 525 روپے اے سی بسیں 625 روپے عام بسیں 450 روپے ر لگژری بسیں 500 روپے اور پشاور سے چارسدہ کے لئے فلائنگ کوچز 28 روپے اے سی بسیں 34 روپے عام بسیں 24 روپے اور ر لگژری بسیں 27 روپے کرایہ ہوگا۔
مزید براں دینی مدارس اور تعلیمی ادارو ں کے طلباء‘ نابینا اور دیگر معذور افراد اور 60 برس سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کے لئے اصل کرایوں پر 50 فیصد موجودہ رعایت جاری رہے گی اس امر کا اعلان صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارتی خیبر پختونخوا کے جاری کردہ کرایہ ناموں کے اعلامیے میں کیا گیا۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات