پشاور (نمائندہ چترال میل)کٹ گاڑیوں کے خلاف کاروائی سے پہلے حکومت یہ معلوم کرے کہ کٹ گاڑیاں کہاں بنی اور کہا ں سے سپلائی ہوئی پورے ملاکنڈ ڈویژن میں کئی سالوں سے یہ کاروبار جاری و ساری تھا لیکن حکومت کانوں کان خبر تک نہیں ہو ئی حکومت اپنی غلطی چھپانے کے لئے کٹ گاڑیوں کے خلاف کاروائی کرنے جارہی ہے جو کہ غریب گاڑی مالکان کے ساتھ سراسر ظلم و نا انصافی ہے جنہوں نے اپنی پدری زمینیں فروخت کر کے حلال روزی کمانے اور اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے لے رکھی ہیں تمام کٹ گاڑیوں کی رجسٹریشن کر کے ان کو نمبر دے دیے جائیں بصورت دیگر ہم ملا کنڈ ڈویژن کی تمام ٹرانسپورٹ یو نین کو ساتھ ملا کر حکومت کے خلاف تحریک چلائیں گے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے رہنما، سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی نے المرکز الاسلامی پشاور سے جاری کردہ ایک اخباری بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ عام لوگوں کیلئے کٹ اور غیر کٹ گاڑی کا پتا لگانایا معلوم کرنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن بھی ہے ایسے حالات میں کٹ گاڑیوں کے خلاف کاروائی کرنا حکومت کی نااہلی اور عوام الناس پر ظلم عظیم ہے جسے ہم کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کر سکتے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





