پشاور سے روالپنڈی ریلوے ٹریک کواپ گریڈکرنااور چکدرہ سے چترال تک روڈ کی تعمیر اور بعد ازاں چین تک اس روڈکو لنک کرنے کے منصوبے وغیرہ شامل ہیں۔سپیکرخیبرپختونخوااسمبلی اسدقیصر

Print Friendly, PDF & Email

(چترال میل رپورٹ)سپیکرخیبرپختونخوااسمبلی اسدقیصرنے کہا ہے کہ پشاورہائی کورٹ کے توسط سے خیبرپختونخوا کے لئے سی پیک کے تحت میگامنصوبے منظور کر وانا صوبے کے عوام کی تاریخی جیت ہے۔منصوبوں کے اجراء سے معاشی سرگرمیوں سمیت روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے جس سے بے روزگاری میں کمی واقع ہوگی۔سیاست نوجوان نسل کے بہتر ومحفوظ مستقبل کیلئے اور عبادت سمجھ کر کرنے کا قائل ہوں۔عوام کی جوق درجوق پی ٹی آئی میں شمولیت اس امر کی غمازی ہے کہ آئندہ مرکز اور صوبوں میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہوگی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار صوابی کے موضع بام خیل کے ایک کثیر رکنی وفد سے صوبائی اسمبلی کے جرگہ ہا ل میں ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر بام خیل کے سینکڑوں افراد نے دیگر پارٹیوں سے مستعفی ہوکر پی ٹی آئی میں شمولیت کی۔سپیکر نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے خیبرپختونخواصوبے کو سی پیک کے تحت جاری منصوبوں سے متواتر محروم رکھا جارہا تھا۔بالاآخرہم نے پشاور ہائی کورٹ میں رٹ داخل کی اور الحمداللہ مر کزی حکومت سے صوبہ کیلئے منصوبوں کے اجراء کی منظوری لینے میں کامیابی حاصل کی۔انہوں نے کہا کہ یہ خیبر پختونخوا عوام کی تاریخی کامیابی ہے جس سے مستقبل میں عوام کے لئے خوشحالی کے دروازے کھلیں گے۔سپیکر نے کہا کہ ان منصوبوں میں موٹروے پر رشکئی انٹر چینج کے مقام پر اکنامک زون قائم کیا جائیں گا۔جس سے20لاکھ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔پشاور،نوشہرہ،صوابی، مردان اور چار سدہ کیلئے ریلوے ٹریک تعمیر کیا جائے گا۔پشاور سے ڈی آئی خان تک بہترین روڈ تعمیر کیا جائے گا۔پشاور سے روالپنڈی ریلوے ٹریک کواپ گریڈکرنااور چکدرہ سے چترال تک روڈ کی تعمیر اور بعد ازاں چین تک اس روڈکو لنک کرنے کے منصوبے وغیرہ شامل ہیں۔ان منصوبوں کی تکمیل سے صوبہ میں معاشی سرگرمیوں شروع ہوں گی جس کے باعث روزگار کے لاتعداد مواقع پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ خوشحالی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ وہ سیاست نوجوان نسل کے بہتر مستقبل کیلئے کرتے ہیں مفاد پرستی اور وقتی سیاست کے قائل نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع صوابی میں اربوں روپے کے ترقیاتی پراجیکٹس پر کام جاری ہے کچھ مکمل ہوگئے ہیں اور کچھ تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ صرف تعلیم کی مدمیں 25ارب اور ایریگیشن کی مدمیں 1.17ارب روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ صوابی کے عوام کی ایسی خدمت کریں گے کہ عوام مدتوں یادرکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ آئندہ دورمیں لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کئے جائیں گے تاکہ ہر گھر سے بے روزگاری کا خاتمہ کیاجاسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔