پی پی پی ضلع چترال کا ضلع چترال کے دوصوبائی سیٹو ں میں سے ایک سیٹ کو ختم کرنے پر شد ید مذمت کا اظہار

Print Friendly, PDF & Email

چترال(نمائندہ چترال میل)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع چترال کے انفارمیشن سیکرٹری قاضی فیصل احمد سعید نے ایک اخباری بیان میں ضلع چترال کے دو سیٹوں میں سے ایک سیٹ کو ختم کرنے پر شدید مذمت کا اظہار کرتے ہوئے آل پارٹیز میٹنگ بھلانے کا مطالبہ کیا ہے۔اور کہا کہ ضلع چترال کی دورافتادگی کو مدنظر رکھتے ہوئے سابقہ صوبائی سیٹوں کو بحال رکھا جائے۔اُنہوں نے پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف صوبائی حکومت چترال کو دو ضلع میں تقسیم کرنے کا اعلان کرتی ہے اور دوسری طرف الیکشن کمیشن کی طرف سے چترال کا ایک سیٹ ختم کرنے کا اعلان کیا جاتا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ چترال کے عوام کو کھبی بھی منظور نہیں ہوگا۔جان بوجھ کر چترال کے لوگوں کے لئے مسائل پیدا کیے جارہے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی اس اقدام کی بھرپورمذمت کرتی ہے اوراگر یہ فیصلہ واپس نہیں لیا گیا تو پاکستان پیپلز پارٹی ضلع چترال اس فیصلے کے خلاف بھرپور احتجاج کریگی۔
واضح رہے صوبائی اسمبلی کی نئی حلقوں بندیوں میں ایبٹ آباد،چارسدہ،چترال،ہری پور اور صوابی سے ایک ایک سیٹ کم جبکہ پشاور کو تین اور سوات اور لوئر دیر کو ایک ایک اضافی نشست دی گئی ہے۔