چترال(نما یندہ چترال میل) ڈسٹرکٹ پولیس افیسر چترال محمد فرقان بلال نے چترال تھانہ کے قریب کمپلینٹ سیل کا افتتاح کیا جس کے ذریعے کوئی بھی شکایت کنندہ دن رات کسی بھی وقت اور بغیرکسی دقت کے پولیس کے اعلیٰ افسران تک شکایت پہنچاسکتے ہیں۔ افتتاح کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس کمپلینٹ سیل میں شہریوں کے شکایات اور مسائل توجہ سے سننے کے ساتھ ساتھ اسنکے ازالے کے لئے فوری نتیجہ خیز کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے مزید کہاکہ کمپلینٹ سیل کے سربراہ سے مختص شدہ رابطہ نمبروں پر عوام بلا خوف وخطر اپنے شکایات کے سلسلے میں رجوع کریں گے جہاں پر ان کی شکایات توجہ سے اعلیٰ سطح پر حل ہوں گے۔ انہوں نے کمپلینٹ سیل کی کارکردگی کی عوامی سطح پر مشتہر کی جائے گی تاکہ یہ سیل اعلیٰ پولیس حکام اور عوام کے مابین ایک موثر پل کا کردار ادا کرے گا جس سے عوام کے مسائل مختصر ترین وقت میں حل ہوں گے۔اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی نورجمال کے علاوہ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز محی الدین، ایس ڈی پی او چترال فاروق جان، ایس ڈی پی او لوٹکوہ عبدالستار ایس ڈی پی او دروش اقبال کریم بھی موجود تھے۔ ڈی پی او نے فیتہ کاٹ کر سیل کا افتتاح کیا۔ کمپلینٹ سیل کا سربراہ ایڈیشنل ایس پی نورجما ل کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ شکایات کے لئے مختص شدہ ٹیلی فون نمبر ات 0943-412077,0344-9997064ہوں گے جبکہ فیکس نمبر 0943-412228اور ای۔میل ایڈریس complaintcellchitral@gmail.comہے۔
تازہ ترین
- ہومچترال کی باشرافت ماحول کو بے شرافتی اور باحیا ماحول کو بے حیائی کی طرف لے جانے کی کوشش کی گئی ہے جوکہ ناقابل برداشت ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما ؤں کی پریس کانفرنس
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات