خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن پشاور نے محکمہ پولیس میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر(بی پی ایس 11) کی پوسٹ کیلئے 21جنوری 2019سے منعقد ہونے والے فزیکل ٹیسٹ (صرف ریس) کے شیڈول کا اعلان کیا ہے

Print Friendly, PDF & Email

خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن پشاور نے محکمہ پولیس میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر(بی پی ایس 11) کی پوسٹ کیلئے 21جنوری 2019سے منعقد ہونے والے فزیکل ٹیسٹ (صرف ریس) کے شیڈول کا اعلان کیا ہے جس کے تحت مردوں کو 1600میٹرز ریس اور خواتین کو 1000میٹر ریس،08منٹوں میں مکمل کرنا ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ سب انسپکٹر (بی پی ایس 11-)کی پوسٹ کے لئے ہزارہ ڈویژن کے اضلاع ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، بٹگرام،تور غر اور کوہستان کے مذکورہ ٹیسٹ پولیس لائن گراؤنڈ ایبٹ آباد نزد DPOآفس ایبٹ آباد میں 21جنوری سے 18فروری 2019کو صبح 9بجے منعقد ہو نگے۔ اسی طرح بنوں ڈویژن کے اضلاع بنوں اور لکی مروت کیلئے مذکورہ ٹیسٹ سپورٹس گراؤنڈ میرا خیل بنوں میں 21جنوری سے 31جنوری تک، ڈی آئی خان ڈویژن کے اضلاع ڈی آئی خان اور ٹانک کیلئے پولیس لائن گراؤنڈ ڈیرہ اسماعیل خان میں 21سے 26جنوری تک، کوہاٹ ڈویژن کے اضلاع کوہاٹ، ہنگو اور کرک میں گلشن آباد کو ہاٹ کے کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس میں فٹ بال گراؤنڈ میں 21سے 29جنوری 2019تک،ملا کنڈ ڈویژن کے اضلاع سوات، شانگلہ،دیر بالا، دیر پائین، بونیر اور چترال میں گراسی گراؤنڈ (کرکٹ سٹیڈیم) سیدو شریف سوات 21جنوری سے 2مارچ 2019تک اس کے علاوہ مردان ڈویژن کے اضلاع مردان،نوشہرہ اور صوابی کیلئے مذکورہ ٹیسٹ مردان سپورٹس کمپلیکس(فٹ بال گراؤنڈ)شیخ ملتون مردان میں 21جنوری سے 07مارچ 2019تک اور پشاور ڈویژن کیلئے صرف ضلع پشاور کیلئے پشاور سپوٹس کمپلیکس (قیوم سٹیڈیم) پشاور میں 21جنوری 2019سے 9جنوری 2019تک منعقد کئے جائیں گے۔ مذکورہ تمام ٹیسٹ، 400امیدوارروزانہ اور جمعہ کے دن 200امیدوار(ماسوائے اتوار اور یوم کشمیر5فروری) کے صبح نو بجے منعقد کئے جائیں گے ٹیسٹ کے مقام اور رول نمبرز سے متعلق تفصیلات خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ www.kppsc.gov.pkپر جلد ہی اپ لوڈ کی جائیں گی۔ تمام متعلقہ امیدواروں کو امتحان کے انعقاد سے قبل ویب سائٹ سے اپنے رول نمبرز اور متعلقہ مقام سے متعلق معلومات ڈاؤن لوڈ کر کے انہیں ٹیسٹ کے دن اپنے ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ کسی امیدوار کو ٹیسٹ کے مقام پر ایڈ مشن لیٹر اور اوریجنل سی این آئی سی کے بغیر داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔ کسی امیدوار کو انفرادی طور پر کوئی ایڈمشن لیٹر یا رول نمبر سلپ جاری نہیں کی جائے گی تاہم اگر کسی امیدوار کو اپنے ٹیسٹ سے متعلق ویب سائٹ، ایس ایم ایس اور ای میل سے متعلق معلومات موصول نہ ہوں تو وہ ٹیلی فون نمبرات 091-9212976/9214131,9212897,9213750,9213563(ایکسٹینشن نمبر 192)اور091-9212688پر کمپیوٹر سیکشن سے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔مذکورہ ٹیسٹ کے موقع پر موبائل فون یا دیگر الیکٹرانکس آلات لانے پر سختی سے پابندی ہو گی اگر کسی امیدوار کے پاس یہ اشیاء پائی گئیں تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔