اُسامہ شہید کیرئیر اکیڈمی نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو اُبھارنے اور نقشہ راہ متعین کرنے کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ جو کہ لائق تحسین و آفرین ہے۔ ضلع ناظم، نائب ناظم

Print Friendly, PDF & Email

چترال (نمائندہ چترال میل) انسانی ترقی کیلئے ذرائع، رہنمائی اور ماحول کی فراہمی بنیادی اہمیت رکھتی ہیں۔ چترال کے طلبہ کو سابقہ ادوار کے مقابلے میں بے پناہ تعلیمی سہولیات حاصل ہیں۔ اس لئے طلبا ء کو ان سے فوائد حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ اُسامہ شہید کیرئیر اکیڈمی نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو اُبھارنے اور نقشہ راہ متعین کرنے کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ جو کہ لائق تحسین و آفرین ہے۔ ان خیالات کا اظہار ضلع نائب ناظم چترال مولانا عبد الشکور نے اُسامہ اکیڈمی سے فارغ ہونے والے طلباء وطالبات میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کرنے کے موقع پر منعقدہ ایک پُر وقار تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں پروفیسر ڈگری کالج چترا ل شفیق احمد نے صدر محفل کے فرائض انجام دی۔ انہوں نے کہا۔ کہ بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے تربیت اور رہنمائی کی پہلی ذمہ داری والدین پر عائد ہوتی ہے۔ جس کے بعد اساتذہ اور مسند حکومت پر بیٹھنے والوں کی ذمہ داری آتی ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ کیرئیر اکیڈمی ایک طالب علم کو تراشنے، نکھارنے اور خوابیدہ صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس لئے اُسامہ احمد وڑائچ شہید کیریئر اکیڈمی کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔ انہوں نے طلبہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا۔ کہ وقت کسی کا انتظار نہیں کرتا۔ اس لئے اس کی اہمیت کو سمجھیں، اور فائدہ اُٹھائیں۔ انہوں نے ضلعی حکومت کی طرف سے اکیڈمی کیلئے دو لاکھ