چترال(نمائندہ چترال میل)مورخہ 20 دسمبر 2017 کوعوامی نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ چترال کے عہدیداروں اور کارکنان کا ایک اہم اجلاس پارٹی کے ضلعی سکڑٹریٹ میں زیر صدارت ضلعی صدر الحاج عید الحسین منعقد ہوااجلاس میں اس بات پر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ چترال کے صوبائی اسمبلی کے دو سیٹوں میں سے ایک کو ختم کر کے صرف ایک سیٹ رکھا گیا ہے حکومت اور الیکشن کمیشن کا یہ فیصلہ صوبہ خیبر پختونخواہ کے سب سے بڑے اور پسمناندہ ضلعے کے عوام کے ساتھ انتہائی ظلم اور مذاق ہے ضلع چترال کو ایک قومی اور ایک صوبائی اسمبلی کا سیٹ ہمیں عجیب لگتا ہے نئے پاکستان بنانے والوں اور تبدیلی کے دعواداروں سے مطالبہ ہے کہ فوری طور اس فیصلے کو واپس لے کر چترال کے سابقہ صوبائی اسمبلی کے دونوں سیٹوں کو ہی بحال رکھا جائے ورنہ حکومت اور الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے خلاف ہم بھر پور احتجا ج کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔اجلاس میں جنرل سیکرٹری میر عباد اللہ،ایڈشنل جنرل سیکرٹری شیر آغا منیجر،صوبیدار(ر) قلندر شاہ اور تحصیل صدر حاجی شوکت ودیگر موجودتھے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





