(چترال میل رپورٹ)چیف سیکرٹری خیبر پختونخوامحمد اعظم خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارخیبر پختونخوا میں سکولوں کی سطح پر Good Citizen Corps قائم کیا جا رہا ہے جس کے لئے انہوں نے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم،محکمہ ثقافت،کھیل،سیاحت،آثار قدیمہ و امور نوجوانان کو ہدایات جاری کردی ہیں۔انہوں نے ان محکموں کے حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ”جی سی سی” کے لئے سماجی و ثقافتی سرگرمیوں پر مشتمل فہرستیں مرتب کریں۔چیف سیکرٹری نے کہا ہے کہ اس سے پہلے این سی سی کے تحت طلباء کو ایمرجنسی سے نمٹنے اور جنگی حالات میں ہتھیار چلانے کے لئے بنیادی تربیت دی جاتی تھی جس کو سال 2002 سے ختم کیا جاچکا ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ ان سرگرمیوں میں حصہ لینے والے طلباء کو امتحانات میں پرانے این سی سی طرز پر مخصوص نمبرات دئیے جائیں گے۔چیف سیکرٹری نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ طلباء کو برداشت،امداد باہمی اور شہری حقوق و ذمہ داریوں کی پاسداری کے حوالے سے تربیت فراہم کریں تاکہ مستقبل میں یہی نوجوانان ملک کے لئے خدمات میں اپنا حصہ ڈالیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جو طلباء ان سرگرمیوں میں حصہ لینگے ان کو سرٹیفیکیٹ بھی دیا جائے گا۔چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ طلباء کو سوشل ورکس، سیاحوں کو آثار قدیمہ کے حوالے سے بریفنگ، ٹریفک کنٹرول میں انتظامیہ کی معاونت، صفائی مہمات اور سماجی بہبود کے اداروں میں ان سرگرمیوں کی خدمات سرانجام دینا ہوں گی۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ان سرگرمیوں میں ہسپتالوں اور دیگر رفاع عامہ کے حوالے سے خدمات کی فراہمی بھی شامل ہوگی۔یاد رہے کہ چند ہفتے قبل چیف سیکرٹری نے تمام سرکاری سکولوں میں اخلاقیات پر مبنی 47 مضامین پڑھانے کے احکامات جاری کئے تھے۔ جس کے تحت تمام سرکاری سکولوں میں اساتذہ طلباء کو اخلاقی موضوعات پر درس دے رہے ہیں۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





