چترال (نمائندہ چترال میل) پولیو کے سہ روزہ مہم کے احتتام پر ضلعے کے تین دورافتادہ یونین کونسلوں سے رپورٹ ڈسٹرکٹ پولیو کنٹرول روم میں موصول نہ ہوسکے جن میں لاسپور، یارخون اور ارندو شامل ہیں۔ ڈسٹرکٹ کنٹرول رو م میں رپورٹوں کی وصولی پر مقرر ایک اہلکار نے تینوں یونین کونسلوں سے رپورٹ نہ ملنے کی تصدیق کردی۔ اندرونی ذرائع کے مطابق حال ہی میں پولیو کنٹرول کے ضلعی پروگرام افیسر نے پولیو مہم کی مانیٹرنگ پر مامور عارضی عملہ تحصیل مانیٹرز (ٹی ٹی ایم) کی ازنو تعیناتی کردی دی تھی جس کی وجہ سے مانیٹرنگ میں بے قاعدگی رونما ہوئی۔لاسپور کی رہائشی شریف اللہ کا کہنا تھاکہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے چترال میں پولیو پروگرام افیسر نے ٹی ٹی ایم کی تعیناتی میں پرانے اور تجربہ کار افراد کی جگہ نئے اور غیر مقامی افراد لے آئے جس کی وجہ سے مانیٹرنگ کا کام شدید متاثر ہوا۔ ان کاکہنا تھاکہ کئی سالوں سے اس پروگرام سے وابستہ اور تجربہ افراد کو بیک جنبش قلم گھر بھیجنا پولیو کے خلاف جنگ میں ایک فاش غلطی تھی۔ ڈسٹرکٹ کوارڈینٹر پولیو پروگرام ڈاکٹر فیاض رومی نے وجوہات بیان کرتے ہوئے کہاکہ ارندو اوریارخون یونین کونسلوں میں کمیونیکیشن کا مسئلہ درپیش ہے جہاں سوفیصد علاقوں میں موبائل فون کے سگنلز نہیں ہیں جبکہ لاسپور کے یوسی مانٹیرنگ افیسر سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





