چترال (نما یندہ چترال میل) ہزہائی نس پرنس کریم آغا خان کی چترال آمد کے موقع پر سوشل میڈیا میں بعض افراد کی طرف سے متنازعہ مواد پوسٹ کرنے کے حوالے سے چترال کے لوگوں میں پائی جانے والی بے چینی اور اضطراب کے خاتمے کے حوالے سے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ، ضلعی انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذمہ داروں کا چترال کے علماء کے ساتھ گفت وشنید کے نتیجے میں متنازعہ پوسٹ کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لئے جائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم بنانے کے ساتھ ساتھ عوامی احتجاج ختم کرنے پر اتفاق رائے ہوگئی۔ پیر کے روزتحصیل ناظم چترال مولانا محمد الیاس کے کال پر چترال بازار میں مکمل شٹر ڈاؤن ہوا اور اتالیق بازار، سبزی منڈی بازار سے لے کر چیو بازار تک ڈھائی ہزار سے ذیادہ دکانیں اور ہوٹل بند رہے۔ جبکہ آج منگل سے بازار حسب معمول کھل جائیں گے۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کے دفتر میں منعقدہ اجلاس میں منعقدہ اجلاس کے بعد ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ، کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین، ڈی پی او منصور امان، ضلع نائب ناظم مولانا عبدالشکور اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر منہاس الدین جبکہ جماعت اسلامی کے امیر ضلع مولانا جمشید احمد اور جے یو آئی کے سینئر رہنما مولانا حسین احمد نے میڈیا کو بتایاکہ چترال امن کا گہوارا تھا،ہے اور رہے گا اور یہاں منافرت پھیلانے اور امن وامان کو خراب کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا میں غیر ذمہ دارانہ مواد چلانے پر علمائے کرام اور دینی جماعتوں کے اکابریں نے جائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کی تشکیل اور امن وامان کو برقرار رکھنے پر متفق ہوگئے ہیں جبکہ ذمہ داروں کو قانون کے مطابق کڑی سز ا دی جائے گی جس کے لئے ملک میں موثر قانون موجود ہے۔انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا میں متنازعہ مواد پوسٹ کرنے والے افراد پہلے ہی گرفتار کر لیے گیےء ہیں جبکہ مزید گرفتا ریاں بھی عمل میں لایے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اسماعیلی کمیونٹی نے بھی گرم چشمہ کے مقام پر جلسہ منعقدکرکے متنازعہ پوسٹ کرنے والوں کی مذمت کردی ہے۔ کرنل معین الدین نے کہاکہ چترالی عوام،ڈسٹرکٹ گورنمنٹ، ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے چار ستون ہیٗں جبکہ آخری تین ستون امن وامان کو برقرار رکھنے کے ذمہ دارہیں اس لئے عوام کو قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی بجائے باقی تین ستونوں پر اعتماد کرنا چاہئے۔ انہوں نے عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہاکہ وہ ان اداروں کو اپنا کام کرنے دیں اور قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے اور دوسروں کا آلہ کار بننے سے گریز کریں بصورت دیگر سخت قانونی کاروائی ہوگی۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات