چترال(نمائندہ چترال میل) اسماعیلی فرقے کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغاخان کے دورہ چترال، پرتپاک استقبال کے بعد ایک ملاقات میں رکن قومی اسمبلی شہزادہ افتخار الدین نے پرنس کریم آغاخان کی چترال میں ترقی میں دلچسپی پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے نئے بدلتے ہوئے حالات کے تناظر میں پرنس کریم آغاخان سے چترال کی ترقی میں آغاخان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے ذریعے مربوط ترقیاتی اقدامات کی درخواست کی۔ شہزادہ افتخار الدین نے وفاقی حکومت کی طرف سے مختلف شعبوں میں چترال کی ترقی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے ہز ہائنس کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات سے چترال کے لوگوں کی زندگیوں میں نمایاں تبدیلی آئے گی۔ ایم این اے چترال کی ترقی میں کردار ادا کرنے پر AKDNاور ہزہائنس کا شکریہ ادا کیا اور چترال و گلگت بلتستان کی ترقی میں بالخصوص اور پاکستان کی ترقی میں بالعموم مزید مثبت کردار ادا کرنے کی گذارش کی۔ پرنس کریم آغا خان نے شہزادہ افتخار سے استفسار کیا کہ وہ کونسے شعبے میں جن میں وہ اے کے ڈی این کے مزید مثبت کردار چاہتے ہیں جسکے جواب میں شہزاہ افتخار الدین نے سیاحت کی ترقی، چترال میں معدنیات کے شعبے کی ترقی، چترال میں موجود پن بجلی کے وسیع ذرائع اور نوجوانو ں کے لئے کاروباری سرگرمیوں کو بڑھانے کے حوالے سے مالیاتی امور میں خدمات کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہاکہ ان امور پر توجہ دینے سے چترال کے وسیع طبقے کو براہ راست فائدہ پہنچ سکتا ہے
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات