(چترال میل رپورٹ)ملک کے دیگر حصوں کی طرح خیبر پختونخوا میں بھی عید میلاد النبیؐ مذہبی عقیدت و احترام اور جوش و خروش سے منائی جائے گی۔اس سلسلے میں ماہ ربیع الاول کے دوران ملکی سطح کیساتھ ساتھ صوبے میں بھی صوبائی دارالحکومت،ڈویژنل اور ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں مختلف تقاریب منعقد کی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق اس موقع پر پیغمبر پاکؐ کی زندگی، سیرت اور تعلیمات کو ملک بھر میں فروغ دینے کے پیش نظر عید میلاد النبیؐ کی تقریبات کے سلسلے میں ہر سال 12ربیع الاول کو قومی سیرت کانفرنس کا انعقاد باقاعدگی کے ساتھ وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کرتی ہے۔اس سال بھی ماہ ربیع الاول 1439ہجری کے دوران بین الاقوامی سیرت کانفرنس 2دسمبر2017کو اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی۔پاکستان اور بیرون ممالک سے معروف مذہبی دانش ور اور سکالرز بھی مذکورہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔کانفرنس میں تقسیم انعامات کی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں سیرت،نعت،کتابوں اور مضامین نویس کے قومی مقابلوں میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والوں کو انعامات اور ایوارڈ دئیے جائیں گے۔نبی پاکؐ کی تعلیمات کو فروغ دینے اور انہیں مزید اجاگر کرنے کیلئے وزارت مذہبی اموراور بین المذاہب ہم آہنگی ہر سال کئی سیرت لکھاری مقابلوں کا اہتمام بھی کرتی ہے جن میں قومی،علاقائی اور غیر ملکی زبانوں میں سیرت کی کتابوں کا مقابلہ،نعت کی کتابیں لکھنے کا مقابلہ،خواتین سکالرز کی جانب سے اسلامی کتابوں کے مقابلے،مقالات سیرتؐ اور خصوصی سیرت نمبرز والے رسالے اور میگزینز کے مقابلے شامل ہیں۔ کانفرنس کا تھیم ہے ”اسلامی ریاست میں قومی قیادت (لیڈر شپ)کے لئے رہنما اصول،تعلیمات نبویؐ کی روشنی میں“ خیبر پختونخوا میں اس سلسلے میں صوبائی،ڈویژنل اور ضلعی کمیٹیاں صوبائی،ڈویژنل اور ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں سیرت کانفرنسوں کا انعقاد کریں گی۔ جبکہ رسول پاکؐ کی زندگی اور سیرت کے متعلق صوبائی حکومتوں اور تعلیمی اداروں کی جانب سے بھی ایسے ہی مقابلوں کا اہتمام کیاجائے گا۔اس کے علاوہ 12 ربیع الاول کو عام تعطیل ہوگی اور اس سلسلے میں تعلیمی اداروں اور پبلک ہالوں میں موقع کی مناسبت سے تقریبات منعقد کی جائیں گی جبکہ12ربیع الاول کو دن کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت میں 31 توپوں اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21توپوں کی سلامی دی جائے گی۔اس ضمن میں حکومت کی سادگی مہم کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے عوامی عمارتوں پر خصوصی سیرت ؐ بینرز آویزاں کرنے کے ساتھ ساتھ چراغاں کیا جائے گا۔اس موقع پر تمام سکولوں،کالجوں،یتیم خانوں، بیوہ اور بے سہارا خواتین کے مراکز،معذور اور اپاہج میں مٹھائیاں تقسیم کی جائیں گی جبکہ جیلوں میں بھی اس قسم کی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔اس کے علاوہ سینما گھروں او ر ٹی وی چینلوں میں بھی اپنی معمول کی فلموں اور ڈراموں کی بجائے اسوہ حسنہؐ،اعلیٰ اخلاق و اعلیٰ کردار اور رسول پاکؐ کی تعلیمات پر مبنی پروگرام دکھائیں گے۔اس امر کا اعلان محکمہ اوقاف،حج و مذہبی امور حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات