چترال (نمائندہ چترال میل) وادی لوٹ کوہ کے گاؤں موغ کے عمائدین بہرام شاہ، اسلام خان، ادینہ گل، علی مت خان، علی داد، علی نواز، رستم شاہ اور اعجاز حسین اور دوسروں نے وزیر اعلیٰ، وزیر ماحولیات اور سیکرٹری ماحولیات سے اپیل کی ہے کہ محکمہ وائلڈ لائف کی طرف سے موغ میں ویلج کنزرویشن کمیٹی (وی سی سی) قائم کرنے میں سنگین بے قاعدگی کا سخت نوٹس لیا جائے جہاں مقامی ایم پی اے کی ایماء پر صرف چند افراد پر مشتمل تنظیم بنائی گئی جس میں گاؤں کے 99فیصد لوگوں کو تنظیم سازی کے بعد معلوم ہوا۔ بدھ کے روز چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تنظیم بنانے میں بے قاعدگی کا اندازہ اس بات سے لگایاجاسکتا ہے کہ میر دولہ جان نامی ایک شخص کو صدر مقرر کیا گیا جوکہ اس گاؤں کا رہنے والا بھی نہیں اور کئی دہائی سال پہلے چترال شہر کے قریب دولوموچ ٹاؤن شپ میں رہائش پذیر ہے۔ انہوں نے کہاکہ گاؤں کے عوام نے تین دفعہ ڈی۔ ایف۔ او وائلڈ لائف کو علاقے کا دورہ کرنے اور غیر نمائندہ تنظیم کو تحلیل کرکے عوام کی اکثریتی رائے کے مطابق تنظیم سازی کرنے کی درخواست کی ،مگر ایم پی اے کی ایما پر تاحال کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ علاقے کے چراگاہ اور جنگلات کے تحفظ کے لئے بنائی گئی کلوژر میں تین چوکیدار وں کی تقرری میں بھی مقامی کمیونٹی کو مکمل طور پر بے خبر اور لاعلم رکھا گیا۔موغ کے عمائدین نے کہاکہ اس متنازعہ تنظیم کی وجہ سے علاقے کے امن وامان کوبھی شدید خطرہ لاحق ہوگیا ہے کیونکہ گاؤں کے لوگ اس جعلی تنظیم کے خلاف اٹھ کھڑ ے ہوئے ہیں اور کسی بھی وقت بہت بڑا تصادم ہو سکتاہے۔ انہوں نے چوکیداروں کی تنخواہیں فوری طور پر بند کرکے دوبارہ تنظیم سازی کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات