صو با ئی حکو مت ریسکیو انتظامیہ کو خیبر پختونخوا کے تما م اضلا ع تک پھیلا نے کے لیے تما م تر وسائل بروئے کا ر لا رہی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

(چترال میل رپورٹ)خیبر پختو نخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122) اپنی صلا حیت اور استد عا ئے کا ر بڑھا نے کا سلسلہ جا ری ہے۔ترجمان ریسکیو 1122بلا ل احمدفیضی نے بتایا کہ ریسکیو 1122 کے صوبا ئی ہیڈ کوارٹر میں مو با ئل ایمر جنسی میڈیکل ریسپا نس یو نٹ (بس)، منی ایمبولینس اور ڈی واٹر نگ پمپ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سیکرٹری ریلیف ریہبلیٹیشن اینڈ سیٹلمنٹ ڈیپارٹمنٹ ظا ہر شاہ مہما ن خصو صی تھے۔ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اسد علی خان نے تفصیلا ت سے آگا ہ کر تے ہو ئے بتا یا کہ صو با ئی حکو مت کے تعاون سے پا کستا ن کی تاریخ میں پہلی مرتبہ میڈیکل بس سروس کا آغا ز کیا جا رہا ہے جو کہ بنیا دی طور پر تین حصو ں پر مشتمل ہے پہلا حصہ منی آپریشن تھیٹر، منی لیبارٹری اوربلڈ بینک، دوسرا حصہ او پی ڈی ہے جس میں کا رڈ یک مونیٹر، وینٹیلیٹر، سکشن یو نٹ جبکہ تیسرا حصہ آئی سی یوہے جو چار بیڈز پر مشتمل ہے۔ جس میں میڈیکل ایمر جنسی سے لے کر آپریشن تک کی بین الا قومی طرز کی تما م سہولیات مو جو د ہیں۔ ڈاکٹر اسد علی خان نے کہا کہ ریسکیو 1122انتظا میہ اندرون شہر عوام کو بروقت میڈیکل سہولیات فراہم کر نے کے لیے منی ایمبولینس کا بھی آغا ز کر رہی ہے جو کہ تنگ گلی کوچو ں میں آسا نی سے مریض تک پہنچ کر خدما ت فراہم کر ے گی۔ مہمان خصوصی سیکرٹری ریلیف ظا ہر شاہ نے ریسکیو 1122 انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کر تے ہو ئے کہا کہ ان بین الاقومی آلا ت اور ریسکیو اہلکا روں کی مد د سے کسی بھی قسم کی ایمر جنسی سے بہترین اور بروقت نمٹا جا سکتا ہے۔ریسکیو اہلکار فرشتوں کی ما نند دکھی انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ صو با ئی حکو مت ریسکیو انتظامیہ کو خیبر پختونخوا کے تما م اضلا ع تک پھیلا نے کے لیے تما م تر وسائل بروئے کا ر لا رہی ہے۔