(چترال میل رپورٹ)خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم و توانائی محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ 356چھوٹے پن بجلی گھروں کی تعمیر پر کام تیزی سے جاری ہے جو بہت جلد مکمل کر دیا جائے گا۔اس پراجیکٹ کی تکمیل سے ان علاقوں تک بھی بجلی کی رسد یقینی ہو جائیگی جو کہ اس جدید دور میں بھی بجلی کی سہولت سے محروم ہیں جبکہ اس پراجیکٹ کے ساتھ ساتھ حکومت نے مزید650منی مائیکرو ہائیڈل پاور پلانٹس پر کام شروع کر دیا ہے۔ وہ انرجی اینڈپاور کمیٹی روم سول سیکرٹریٹ پشاور میں ایک اعلی سطح جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اس موقع پر سیکرٹری انرجی اینڈپاور انجینئر نعیم خان،CEOکے پی او سی جی سی ایل رضی الدین اور چیف پلاننگ آفیسر زین اللہ بھی موجود تھے۔بریفنگ کے دوران صوبائی وزیر انرجی اینڈ پاور محمد عاطف خان کو بتایا گیا کہ 650منی مائیکرو ہائیڈل پاور پلانٹس پراجیکٹ کیلئے کنسلٹنٹ کو منتخب کیا گیا ہے جبکہ عنقریب کمپنیوں کو بھی منتحب کیاجائے گا جس کیلئے 42فرموں نے اپلائی کیا ہے جبکہ56میگا واٹ کے رانولیا،درال جوڑاور مچئی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ مکمل ہو چکے ہیں جو کہ صوبائی حکومت کا ایک انقلابی قدم ہے۔اس سے پہلے صوبائی حکومت نے پیہور ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پہلے ہی مکمل کر لیا ہے جبکہ صوبائی حکومت214میگاواٹ کے لاوی،کھوٹھو اور مٹلتان پراجیکٹس پر بھی کام کر رہی ہے۔اسی طرح5600سکولوں کی سولرائزیشن کے بعد مزید8000سکولوں کو سولرائز کیا جا رہا ہے جبکہ187بی ایچ یوز کو بھی موجودہ صوبائی حکومت سولرائز کر رہی ہے۔محمد عاطف خان نے حکام کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ منی مائیکرو ہائیڈل پاور پلانٹس کے دونوں پراجیکٹس پر کام تیز کیاجائے تاکہ حکومت کی طرف سے شروع کردہ منصوبوں سے عو ام جلد از جلد اور زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کر سکیں۔ اس کے علاوہ چترال کے پراجیکٹس کے حوالے سے صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہFWOکو کام جاری کرنے کے لئے NOCدے دی گئی ہے۔اسی طرح1100میگا واٹ ہائیڈل پلانٹس کی بھی فیزیبلٹی تیار ہے جو کہ سی پیک میں شامل ہے۔اجلاس میں نئے پلانٹس سے بجلی کے ٹیرف اور بجلی کی فروخت کے حوالے سے تفصیلی بحث کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ اس حوالے سے پہلے سے موجود طریقہ کار اور نئے اصولوں کو چیک کرنے کے بعد مستقبل کے لئے لائحہ عمل تیار کیا جائے تاکہ 4بڑے مکمل شدہ پلانٹوں سے بجلی کی پیداوار سے فائدہ اٹھایا جائے۔ KPOCGCLکے حوالے سے CEOرضی ا لدین نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی اور ادارے کے مختلف مسائل ا ور کامیابیوں سے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات