چترال (نمائندہ چترال میل) گزشتہ پانچ دنوں سے بروز، ایون، گہیریت،سید آباد اور کیسو کے عوام کا بروز کے گولدور کے مقام پر جاری احتجاجی دھرنا ضلع ناظم اور ڈپٹی کمشنر چترال کی طرف سے یقین دہانی اور پیسکو کی طرف سے اس اعلان کے بعد احتتام پذیر ہو اکہ گولین گول بجلی گھر سے ان دیہات کو بجلی کی فراہمی ایک ہفتے کے اندر اندر شروع کردی جائے گی۔ جمعرات کے روز دھرنے کے مقام پر ہزاروں کی تعداد میں موجود احتجاجیوں سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم مغفرت شاہ نے کہاکہ پیسکو حکام کے ساتھ مسلسل رابطے کے بعد ان کی ان علاقوں میں موجود ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے بجلی کی فراہمی پر رضامند کرالیاگیا ہے جس میں ڈی سی نے کلیدی کردار ادا کیا۔انہوں نے کہاکہ ان علاقوں میں بجلی کی فراہمی کی دوصورتیں ہیں جس کی پہلی صورت میں بجلی کو جوٹی لشٹ گرڈ اسٹیشن سے ٹرانسمیشن لائن کے مالک حاجی محمدخان کے ذریعے دی جائے گی جبکہ دوسری صورت میں ان تمام گھروں میں پیسکو خود میٹر لگاکر خود بجلی کی فراہمی کا نظام اپنے ہاتھوں لے گی اور پرائیویٹ پارٹی کو لائن رینٹ اد ا کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ ان دو صورتوں میں کسی ایک پر فیصلے اور دوسرے تکنیکی امور کے بارے میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ اس سے قبل مولانا عبدالاکبر چترالی نے مسئلے کو حل کرنے پر ضلع ناظم، ڈی سی اور ڈی پی او کا شکریہ اد اکیا۔ انہوں نے کہاکہ دس دن کے اندر اندر مسئلے کو حل نہ کرنے پر ا ن دیہات کے عوام دوبارہ میدان میں آنے پرمجبور ہوں گے۔ ڈی سی چترال نے کہاکہ چترال کے عوام شرافت اور امن پسندی میں اپنی مثال آپ ہیں اور وہ اپنا حق منوانے کا طریقہ بھی جانتے ہیں جوکہ امن کا راستہ اختیار کرکے اپنا مطالبہ منواتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ انہوں نے چترال میں گزشتہ چھ مہینوں کے دوران معلوم کیاکہ چترال کے لوگ کتنے باشعور اور امن پسند ہیں۔ انہوں نے کہاکہ انہوں نے بروز سمیت ان علاقوں کی بجلی کا کیس وزیر اعظم کے حالیہ دورہ چترال کے دوران ان کو دی گئی بریفنگ میں بھی کیا تھا۔ بعدازاں دھرنے کے شرکاء پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔
تازہ ترین
- مضامینداد بیداد۔۔10بجے کا مطلب۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوملوئر چترال پولیس کی کامیاب کاروائی 2444 گرام چرس برامد
- ہومٹریفک ڈرائیونگ سکول میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز۔لوئر چترال پولیس کا ایک اور احسن اقدام
- ہومونڈز ایگل مارخور پولو ٹورنامنٹ سیزن ون اپنی تمام تر رعنایوں کے ساتھ چترال کے تاریخی پولو گراونڈ (جنالی) میں شروع
- ہومپولیس خدمت مرکز زارگراندہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ چترال پولیس
- ہوماپر چترال کی تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی تنظیموں نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند اہالیان تورکھو کے ساتھ ان کے احتجاج میں شریک ہوکر انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا
- مضامینداد بیداد۔۔روم ایک دن میں نہیں بنا۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہوممعروف عالم دین اور مدرسہ امام محمد کراچی کے مہتمم قاری فیض اللہ چترا لی کی طرف سے میٹرک کی ضلعی سطح پر ٹاپ تھیر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات میں وظائف اور اقراء ایوارڈ کی تقسیم
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔”بین السکول کھیلوں کے مقابلے اور محکمہ تعلیم اپر چترال”۔۔محمد جاوید حیات
- مضامیندھڑکنوں کی زبان۔۔۔”آج کل کا استاذ اور اس کی ذمہ داریاں “۔۔۔محمد جاوید حیات