چترال (نمائندہ چترال میل) تاجر دوست اتحاد پینل کا ایک اجلاس نامزد صدارتی امیدوار بشیر حسین آزاد کی زیر صدارت چترال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پینل کے تمام ممبران کے ساتھ ساتھ تاجردوست اتحاد پینل کے حمایتی دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا گیاکہ عبوری کابینہ انتخابات کو شفاف بنانے میں مخلص ہے اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی طرف سے انتظامات کو بھی سراہا گیا۔ اجلاس میں انتخابات کے لیے تیاریوں پربھی اطمینان کا اظہار کیا گیااور آئندہ کے لیے اور انتخابات کے دن کے لیے لائحہ عمل طے گیا۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ انتخابات کی پر امن انعقاد اور باہمی ہم آہنگی کو یقینی بنانے کے لیے پینل کے ممبران ہر ممکن کوشش کریں۔ اس سلسلے میں پینل کے لیے وضع کردہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنانے ہر اتفاق کیا گیا۔اجلاس میں تجار یونین کے سابقہ صدر حبیب حسین مغل کی طر ف سے تاجر دوست اتحاد پینل کا حمایت کرنے کا خیر مقدم کیا گیا اور وضاحت کی گئی کہ سابقہ صدر کی طرف سے اشتہار میں جو باتیں لکھی گئی ہییہ صرف اور صرف ان کی ذاتی رائے پر مبنی ہیں اور تاجر دوست اتحاد پینل کے رائے کی ترجمانی نہیں کرتاہیاورتاجر دوست اتحاد پینل اپنیمد مقابل سمیت سب کوعزت کی نگاہ سے دیکھتی ہے
تازہ ترین
- ہومنو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے پولیس سہولت مرکز زرگراندہ کا دورہ کرکے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
- ہومنو تعینات ڈی۔پی۔او لوئر چترال رفعت اللہ خان(PSP) نے سٹی پولیس اسٹیشن چترال کا معائنہ کیا
- مضامینداد بیداد۔ پشاور کی تزئین و آرائش۔ ڈاکٹرعنا یت اللہ فیضی
- ہومڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان (PSP) نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارچ سنبھال لیا۔
- مضامیندھڑکنوں کی زبان ۔۔’نظام ضرور بدلے گا “۔۔محمد جاوید حیات
- ہوملوئر چترال ٹریفک وارڈن پولیس کی غیر قانونی فلیش لائٹس اور سلنسرز کے خلاف مہم
- ہوممحکمہ صحت خیبرپختونخو کے نئے بھرتی ہونے والے میڈیکل آفیسرزکو تقررنامے جاری
- ہوملیبارٹی ٹیسٹوں کے نرخنامے ہسپتالوں میں نمایاں مقامات پرآویزا کئے جائیں۔ وزیر صحت کی ہدایت
- ہومدادبیداد۔۔۔پشاور تعلیمی بورڈ کا بہترین اقدام۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی
- ہومعمران خان کو رہاکراؤ مہم کا آغازچترال سے؛ پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، مرکزی رہنما احمد خان نیازی ودیگر کی شرکت





