مسافر بردار ڈیزل گاڑیوں کے نئے کرائے نامے مقرر کردیئے گئے۔پشاورسے چترال کے لئے فلائنگ کوچز / منی بسیں 565 روپے اے سی بسیں 665 روپے مقرر کئے گئے

Print Friendly, PDF & Email

وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد 98.45 روپے فی لیٹر مقرر ہونے کے بعد صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبرپختونخوا نے صوبے میں ڈیزل سے چلنے والی بین الشہر اوراندرون شہر چلنے والی مسافربردار گاڑیوں کے لئے نئے کرایہ نامے تیارکیے ہیں جو فوری طورپر نافذ العمل ہیں۔ مجوزہ نرخنامے کے مطابق اس سلسلے میں فلائنگ کوچز،منی بسز 1.13 روپے فی کلومیٹر فی مسافر جبکہ ائرکنڈیشنز بسیں 1.33 روپے عام بسیں 0.98 پیسے اور لگژری بسیں 1.08 روپے فی کلومیٹر فی مسافر کرائے وصول کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور سے کوہاٹ کے لئے فلائنگ کوچز 73۔روپے اے سی بسیں 86۔روپے، عام بسیں 63 روپے اورلگژری بسیں 70۔روپے کرایہ وصول کریں گی۔ اسی طرح پشاور سے بنوں کے لئے منی بسیں 220،ائرکنڈیشن بسیں 259 روپے، عام بسیں 191 روپے اور لگژری بسیں 210 روپے،پشاور سے ڈی آئی خان کے لئے فلائنگ کوچز / منی بسیں 380 روپے،اے سی بسیں 447 روپے عام بسیں 329 روپے لگژری بسیں 363 روپے،پشاورسے ہری پور کے لئے فلائنگ کوچز / منی بسیں 176 روپے اے سی بسیں 207 روپے عام بسیں 153 لگژری بسیں 168 روپے،پشاورسے ایبٹ آباد کے لئے فلائنگ کوچز / منی بسیں 218 روپے اے سی بسیں 257 روپے عام بسیں 189 لگژری بسیں 208 روپے، پشاورسے مانسہرہ کے لئے فلائنگ کوچز / منی بسیں 245 روپے اے سی بسیں 289 روپے عام بسیں 213 لگژری بسیں 234 روپے، پشاورسے مردان کے لئے فلائنگ کوچز / منی بسیں 66 روپے اے سی بسیں 77 روپے عام بسیں 57 روپے لگژری بسیں 63 روپے، پشاورسے ملاکنڈ کے لئے فلائنگ کوچز / منی بسیں 133 روپے اے سی بسیں 157 روپے عام بسیں 116 لگژری بسیں 127 روپے، پشاورسے تیمرگرہ کے لئے فلائنگ کوچز / منی بسیں 200 روپے اے سی بسیں 235 روپے عام بسیں 173 لگژری بسیں 191 روپے،پشاورسے مینگورہ کے لئے فلائنگ کوچز / منی بسیں 194 روپے اے سی بسیں 229 روپے عام بسیں 169 لگژری بسیں 186 روپے،پشاورسے دیر کے لئے فلائنگ کوچز / منی بسیں 282 روپے اے سی بسیں 332 روپے عام بسیں 245 لگژری بسیں 270 روپے،پشاورسے چترال کے لئے فلائنگ کوچز / منی بسیں 565 روپے اے سی بسیں 665 روپے عام بسیں 490 لگژری بسیں 540 روپے اورپشاورسے چارسدہ کے لئے فلائنگ کوچز / منی بسیں 31 روپے اے سی بسیں 36 روپے عام بسیں 26 لگژری بسیں 29 روپے کرائے وصول کریں گی۔ مزید برآں دینی مدارس اور تعلیمی اداروں کے طلباء،نابینا اوردیگر معذور افراد اور60 برس سے زائد عمر کے بزرگ افراد کو اصل کرایوں پرنصف دی جانے والی رعایت بھی جاری رہے گی۔ اگر ائرکنڈیشنڈ گاڑیوں،ائرکنڈیشن کام نہ کرنے کی صورت میں ڈیلکس سٹیج کیرج گاڑیوں کاکرایہ وصول کیاجائے گا۔اس امر کااعلان پشاورٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبرپختونخوا پشاور کی جانب سے جاری کردہ ایک مراسلے میں کیاگیا۔